خبریں

بہار میں کھینی پر پابندی کا کوئی ارادہ نہیں : وزیر صحت

کھینی پر پابندی کے لیے مرکزی حکومت کو کوئی خط نہیں لکھا گیا۔منھ کے کینسر سے بچنے کے لیے کھینی اور دوسرے تمباکو پروڈکٹ کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

فوٹو: کھینی آؤ بہار ڈاٹ کام

فوٹو: کھینی آؤ بہار ڈاٹ کام

نئی دہلی : بہار کے ہیلتھ منسٹر منگل پانڈے نے کہا ہے کہ ریاست میں کھینی پر پابندی لگائے جانے کی کوئی تجویز نہیں ہے ۔غور طلب ہے کہ گزشتہ روز یہ خبر آئی تھی کہ  بہار میں شراب کو بین کرنے کے 2 سال بعد ریاستی حکومت ایک اور بڑا قدم اٹھانے کی تیاری کر رہی ہے۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ  ریاستی حکومت نے مرکز کو ایک خط لکھا ہے جس میں کھینی کو فوڈ پروڈکٹ کے طور پر لسٹ کرنے کی گزارش کی ہے۔

اس وقت  بہار کے جنرل سکریٹری (ہیلتھ )سنجے کمار نے تصدیق کی تھی کہ انھوں نے مرکزی حکومت کو ایک خط لکھا ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ بہار میں ہر پانچواں شخص کھینی(تمباکو) کھاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس اصول ہیں جو سگریٹ کی صورت میں تمباکو کے استعمال کو کنٹرول کرتے ہیں لیکن کھینی کی کھپت زیادہ ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

دریں اثنا ہیلتھ منسٹر پانڈے نے کہا ہے کہ؛ کھینی کو ایف ایس ایس اے کے تحت لانے کا بہار حکومت کا کوئی پلان نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے لیے مرکزی حکومت کو کوئی خط نہیں لکھا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ؛ منھ کے کینسر سے بچنے کے لیے کھینی اور دوسرے تمباکو پروڈکٹ کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔کنسر کے 40فیصدی معاملے تمباکو اور کھینی سے جڑے ہوئے ہیں ۔لیکن گزشتہ 6 سالوں میں کھینی سمیٹ دوسرے تمباکو پروڈکٹ میں 54فیصدی کمی آئی ہے۔

اسی بیچ دی ہندو کی ایک رپورٹ کے مطابق؛بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی سوموار کو کہا کہ ان کی حکومت کا کھینی پر پابندی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک طویل مدتی پروسس ہے ۔ہم لوگ اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ ریاست میں کسانوں کے لیے کھینی کی کھیتی کا کوئی متبادل ہو۔