خبریں

بی جے پی ایم ایل کی نصیحت؛ عورتیں بانجھ رہیں پر ایسے بچے پیدا نہ کریں جو’ سنسکاری‘ نہ ہوں

 بی جے پی ایم ایل اے پنا لال شاکیہ نے عورتوں کو دی ہے نصیحت کہا ؛عورتیں بانجھ رہیں مگر ایسے بچے پیدا نہ کریں جو ‘ سنسکاری’ نہ ہوں اور سماج میں خرابی پیدا کرتے ہوں۔

فوٹو: اے این آئی

فوٹو: اے این آئی

نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے گنا سیٹ سے بی جے پی ایم ایل اے پنا لال شاکیہ نے عورتوں کو لے کر ایک ایسا بیان دیا ہے جس میں وہ عورتوں کو بچے پیدا کرنے کو لے کر نصیحت دیتے نظر آ رہے ہیں۔ایم ایل اے پنا لال شاکیہ نے کہا کہ خواتین بانجھ رہیں مگر ایسے بچےکو جنم نہ دیں جو’ سنسکاری’ نہ ہوں اور سماج میں خرابی پیدا کرتے ہوں۔

ایک سرکاری  پروگرام میں ایم ایل اے پنا لال شاکیہ نے کہا کہ ‘ کانگریس غریبی ہٹاؤ کے نعرے کے ساتھ آئی مگر اس نے غریب کو ہی ہٹا دیا۔ انھوں نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں غلط پالیسیاں بنانے والے رہنما پیدا ہوئے۔خواتین بانجھ رہیں مگر ایسے بچے پیدا نہ کریں جو نہ تو سنسکاری ہوں اور سماج میں خرابی پیدا کرتے ہوں ۔ بی جے پی ایم ایل اے نے یہ بات بدھ کو کہی۔

غور طلب ہے کہ اس سے پہلے گزشتہ سال دسمبر میں وہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی انوشکا شرما کے ساتھ اٹلی میں شادی کرنے کو لےکر متنازع بیان دے چکے ہیں۔شاکیہ نے کہا تھا کہ وراٹ نے پیسہ ہندوستان میں کمایا لیکن شادی کی رسم اداکرنے کے لئے ان کو ہندوستان میں کہیں جگہ نہیں ملی۔کیا ہندوستان اتنا اچھوت ہے؟ ہندوستانی زمین کی وراٹ کے لئے کوئی قدر نہیں ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ محب وطن نہیں ہے۔

یہ وہی ایم ایل اے ہیں جنھوں نے لڑکیوں کو ظلم سے بچنے سے بوائے فرینڈ نہ بنانے کا مشورہ دیا تھا۔ اگر لڑکیاں بوائےفرینڈ بنانا بند کر دیں تو ان پر ظلم نہیں ہوں‌گے۔ مارچ میں گناگورمنٹ  کالج میں ریاستی حکومت کے ذریعے طالب علموں کو اسمارٹ فون تقسیم کرنےکے لئے منعقد پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے شاکیہ نے کہاتھا ، ‘ لڑکیاں بوائےفرینڈ کیوں بناتی ہیں؟ ان کو بوائےفرینڈ نہیں بنانا چاہئے۔ اگر وہ یہ کرنا بند کر دیں تو ان پر ظلم نہیں ہوں‌گے۔  ‘