خبریں

ہندوستانی ہاسپٹل میں پہنچ رہی ہے برطانیہ کی خراب سرنج

دی سنڈے ٹائمس کی خبروں میں کہا گیا ہے کہ ممنوعہ گریس بائے سرنج ڈرائیورس ،ہندوستان ،جنوبی افریقہ اور نیپال جیسے ملکوں کے ہاسپٹل اور میڈیکل آرگنائزیشن میں بھیجے گئے ہیں۔

فوٹو: دی ٹائمس

فوٹو: دی ٹائمس

نئی دہلی :برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس)نے جن سرنج کو غیر محفوظ بتایا تھا وہ ہندوستان  کے ہاسپٹلوں میں پہنچ رہی ہیں اور ممکنہ طور پر ملک کے کچھ ہاسپٹل میں ان کا استعمال بھی کر لیا گیا ہے۔ دی سنڈے ٹائمس کی خبروں میں کہا گیا ہے کہ ممنوعہ گریس بائے سرنج ڈرائیورس ،ہندوستان ،جنوبی افریقہ اور نیپال جیسے ملکوں کے ہاسپٹل اور میڈیکل آرگنائزیشن میں بھیجے گئے ہیں۔

2011 میں این ایچ ایس سے طبی آلات کو مرحلے وار طریقے سے باہر کیا گیا تھا۔ایسا  حفاظتی نقطہ نظر سے  کیا گیا تھا ۔غور طلب ہے کہ اس سلسلے میں 1995میں اندیشے جتائے گئے تھے۔اخبار کو جانچ کے دوران ایک نوٹس ملا جو آئیس آف وہائٹ این ایچ ایس ٹرسٹ نے دسمبر 2011 میں جاری کیا تھا ۔ اس میں گریس بائے ایم ایس 16 اور ایم ایس 26 سرنج ڈرائیورس کو ہٹانے کو کہا گیا تھا ۔ اس میں ان سرنجوں کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انہیں ترقی پذیر ممالک کے مذہبی تنظیموں کو دان کر دیا جائے گا۔