خبریں

ہندوستانی معیشت کو ابھی لمبا راستہ طے کرنا ہے، کیوں کہ فی کس آمدنی بہت کم ہے: نیتی آیوگ

نیتی آیوگ نے کے نائب چیئر مین نے کہا ہے کہ ہندوستان بھلے ہی دنیا کی چھٹی  بڑی معیشت ہے لیکن ہماری فی کس آمدنی فرانس سے 20 گنا کم ہے۔

Photo: Reuters

Photo: Reuters

نئی دہلی:نیتی آیوگ کے نائب چیئر مین  راجیو کمار نے  کہا ہےکہ دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بننا امید کے مطابق ہے لیکن ابھی لمبا راستہ طے کرنا باقی ہے کیوں ملک کی فی کس آمدنی  کافی کم ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ  اسےعالمی منچ پر مؤثر طریقے سے دخل دینے کی قوت پیدا کرنی ہوگی کیوں کہ یہ ملک جلد ہی برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پانچویں سب سے بڑی معیشت ہوگا۔

انہوں نے کہا؛ یہ امید کے مطابق ہے۔ یہ اونچی شرح نمو کا نتیجہ ہے۔جلد ہی ہم برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا؛ ہم جلد ہی امریکہ،چین،جاپان ور جرمنی کے بعد پانچویں سب سے بڑی معیشت ہوں گےلیکن ہماری فی کس آمدنی فرانس کے مقابلے میں 20 گنا کم ہے۔اس لئے ہم یہاں نہیں رک سکتے۔

آگے انہوں نے کہا ؛ ہندوستان چوں کہ چھٹی سب سے بڑی معیشت ہے۔اس لئے ہندوستان سے عالمی منچ پرکافی امیدیں ہوں گی۔لہٰذا ہمیں ضروری تیاری کرنی ہو گی اور وہ قوت پیدا کرنی ہوگی جہاں ہم اپنے قومی مفاد کے مطابق عالمی سطح  پر موثر  طریقے سے دخل دے سکیں۔نیتی آیوگ کے نائب چیئر مین نے کہا؛ وہاں ہمیں اپنی خود کی سوچ کا ماڈل تیار کرنا ہوگا،خود اپنی پالیسی کے مطابق دخل اندازی کا ماڈل تیار کرنا ہوگا۔

ورلڈ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق 2017 میں ہندوستان 2590 ارب ڈالر جی ڈی پی کے ساتھ چھٹی سب سے بڑی معیشت بن گیا اور فرانس  کوپیچھے چھوڑ گیا۔جلد ہی یہ برطانیہ سے بھی آگے نکل جائے گا۔برطانیہ کی جی ڈی پی اس وقت 2620 ارب ڈالر ہے۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)