خبریں

مولانا توقیر رضاکا الزام؛ آر ایس ایس کی گود میں مسلم پرسنل لاء بورڈ

 بریلوی مکتبہ فکر  کے مولانا توقیر رضا نے کہا مسلم پرسنل لاء بورڈ بی جے پی اور آر ایس ایس کی گود میں بیٹھ گیا ہے اوراس کے اشارے پر کھیل رہا ہے۔

TauqeerRazaBareli

فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی :مولانا توقیر رضا نے آج تک سے بات چیت میں کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ بی جے پی اور آر ایس ایس کی گود میں بیٹھ گیا ہے اوراس کے اشارے پر کھیل رہا ہے۔لوک سبھا انتخاب  سے پہلے  ہندو مسلم کوآمنے سامنے لانے کا کام ہو رہا ہے۔بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لئے شریعہ کورٹ  کا مدعا اٹھایا گیا ہے۔

بریلوی مکتبہ فکر کے  توقیر رضانے کہاکہ مسلم پرسنل لاء بورڈ  پری پلان انتخابی سال میں شریعہ کورٹ کی بات کررہاہے۔جبکہ مذہبی فیصلوں کےلئے دارالافتا پہلے سے  ہیں جہاں شرعی فیصلے ہوتے ہیں۔اس کے باوجود بورڈ کے ذریعہ شرعی عدالتوں کی بات کرنے سے صاف ہے کہ آر ایس ایس کے اشاروں پرسب کچھ ہو رہا ہے۔مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اتوار کو دہلی میں میٹنگ کرکے ملک میں 10 نئے شریعہ کورٹ (دارالقضاء) قائم کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ان میں سے 6 کو جلدی بنائے جانے کےلئے کورٹ نے کام بھی شروع کر دیا ہے۔ان میں 2 یوپی،1 مہاراشٹر اور 2 دوسری ریاستوں میں بنائے جائیں گے۔

مسلم پرسنل لاءبورڈ بھی کہیں نہ کہیں یہ مانتا ہےکہ ان کے فیصلے پر سنگھ اور بی جے پی سیاست کرتی ہیں۔بورڈ کے ممبر ظفریاب جیلانی خود کہتے ہیں کہ آر ایس ایس اور بی جے پی شریعہ کورٹ کے نام  پر سیاست کررہے ہیں۔اس سے صاف ہے کہ اس بورڈ کے فیصلے پر جم کر سیاسی روٹیاں سینکی جاتی ہیں۔

واضح ہو کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے خلاف   مولانا توقیر رضا نے آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ ’جدید‘ کے نام سے  الگ تنظیم پہلے ہی بنا رکھی  ہے۔وہیں شیعہ کمیونٹی بھی شیعہ پرسنل لاء بورڈ چلا رہا ہے۔اس سے واضح ہے کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ پر بھی سبھی کی رائے ایک جیسی  نہیں ہے۔