خبریں

دہلی : دوارکا کی ایک گئوشالہ میں 36 گایوں کی موت

گئوشالہ کی دیکھ ریکھ آچاریہ سشیل گودرشن ٹرسٹ کرتا ہے۔ پولیس نے گئوشالہ کا دورہ کیا اور پایا کہ وہاں کی 1400 گایوں میں سے 36 کی موت ہو چکی ہے۔

(علامتی تصویر : رائٹرس)

(علامتی تصویر : رائٹرس)

نئی دہلی : دوارکا کے نجف گڑھ علاقے میں ایک گئوشالہ میں 36 گائیں مردہ ملیں جس کے بعد دہلی  حکومت نے معاملہ کی جانچ‌کاحکم دے دیا ہے ۔ چھاولا تھانہ کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے اطلاع ملی کہ گھمن ہیڑا گاؤں کی گئوشالہ میں 36 گائیں مر گئی ہیں۔ پولیس نے گئوشالہ کا دورہ کیا اور پایا کہ وہاں کی 1400 گایوں میں سے 36 کی موت ہو چکی ہے۔

پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ گئو شالہ کی دیکھ  ریکھ آچاریہ سشیل گودرشن ٹرسٹ کرتا ہے۔ یہ 20 ایکڑ سے زیادہ علاقے میں پھیلی ہوئی ہے۔ وہاں تقریباً 20 مزدور کام کرتے ہیں۔ پولیس افسر نے کہا کہ پروسیس  کے مطابق؛ پولیس محکمہ نے اسپیشل ڈیولپمنٹ  کمشنر کلدیپ سنگھ گانگر کو خط بھیج‌کر جانوروں کےڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل کرنے کے لئے کہا ہے جو گئو شالہ کی جانچ  کرے‌گی اور گایو ں کی موت کی وجہ کا پتا لگانے کے لئے ان کا پوسٹ مارٹم کرائے‌گی۔

ڈیولپمنٹ منسٹر  گوپال رائے نے معاملے  کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے   24 گھنٹے کے اندر تفصیلی جانچ‌کے حکم دئے ہیں۔دینک بھاسکر کے مطابق، گئو سدن کو چلانے  کے لئے ذمہ دار مینجمنٹ ، ایم سی ڈی اور افسر گایوں کی موت کے لئے ایک دوسرے پر الزام لگاتے رہے۔ ادھر گاؤں میں رہنے والے لوگوں نے بھی ہنگامہ کرنا شروع کر دیا۔ جمعہ کو مردہ گایوں کو  اٹھانے کے لئے پہنچی ایم سی ڈی ٹیم کا بھی گاؤں کے لوگوں نے گھیراؤ کر لیا۔ اس کے بعد موقع پر پولیس بلائی گئی۔ پولیس نے بیان جاری کرکے کہا کہ 6 ویٹنری ڈاکٹروں کی ٹیم کے ذریعے سبھی  گایو ں کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔

نوبھارت ٹائمس کے مطابق مہینوں سے تنخواہ نہیں ملنے سے پریشان ٹرسٹ ملازمین‎ کی مانیں تو ایک ہفتہ سے گئو شالہ میں گایوں کی دیکھ ریکھ کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ ایسا اس لئے ہوا، کیونکہ دہلی  حکومت سے ملنے والا فنڈ تنازعہ بن گیا۔ حکومت سے ہر ماہ گئو شالہ کو 20 لاکھ روپے  کا فنڈ ملتا ہے۔ اس کے عوض میں بل دینے ہوتے ہیں۔ ملازمین‎ کی مانیں تو تنازعہ 2 سال پہلے شروع ہوا۔ گئو سدن کی دیکھ ریکھ کی ذمہ داری ایک خاتون گرو چھایہ کو ملی۔

الزام ہے کہ گرو چھایہ ساٹھ گانٹھ  کر کےگائے باہر بھیج رہی ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ دہلی  حکومت سے مدد لینے کے لئے گرو چھایہ نے فرضی بل لگائے۔اس کے بعد گرو چھایہ کو ہٹا دیا گیا۔ پھر گاؤں کے ہی ایک دوسرے شخص کو گئو شالہ کی دیکھ ریکھ مل گئی۔ کہا جا رہا ہے کہ کچھ دن پہلے اس آدمی کو مارپیٹ کر بھگا دیا گیا۔ اخبار کے مطابق3-2 دن پہلے 20 گایوں کو دفنانے کی بات سامنے آ رہی ہے۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے  ان پٹ کے ساتھ)