خبریں

دو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی پی ایچ ڈی تھیسس فرضی : ایم ایچ آر ڈی

یو جی سی کے سامنے 3 پی ایچ ڈی  تھیسس کو لے کر سرقے  کا معاملہ  سامنے آیا ہے۔جس میں 2  مختلف یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی شامل ہیں۔

فوٹو : پی ٹی آئی

فوٹو : پی ٹی آئی

نئی دہلی: یو نیورسٹی گرانٹ کمیشن(یو جی سی ) کے سامنے  3پی ایچ ڈی  تھیسس کو لے کر سرقے  کا  معاملہ سامنے آیا ہے۔جس میں 2  مختلف یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی شامل ہیں۔ حکومت نے جمعرات کو پارلیامنٹ میں اس بارے میں جانکاری دی۔ راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں ریاست کے  ایم ایچ آر ڈی منسٹر ستیہ پال سنگھ نے یہ جانکاری دی۔

سنگھ نے  یو جی سی کے حوالے سے  بتایا کہ گزشتہ 3 سالوں میں اس طرح کے 3 معاملے سامنے آئے ہیں ۔ اس میں پانڈی چیری یونیورسٹی کے وائس چانسلر چندر کرشن مورتی(2015)، مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ ، وارانسی کے ریڈر انل کمار اپادھیائے (2017)اور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ٹیکنیکل یونیورسٹی،لکھنؤ کے وی سی ونئے کمار پاٹھک شامل ہیں ۔

انھوں نے مزید کہا کہ چندر کرشن مورتی کو ان کے عہدے سے جولائی 2016 میں معطل کر دیا گیا تھا جبکہ دوسرے دو لوگوں کے خلاف متعلقہ  یونیورسٹی کو کارروائی کرنے کے  لیے کہا گیا ہے۔

(خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے ان پٹ کے ساتھ)