خبریں

این آر سی کا اثر : میگھالیہ میں لوگوں کی جانچ  کے لئے پولیس نے بنائی چوکی

آسام میں این آر سی کے مکمل  مسودہ کی اشاعت کے بعد میگھالیہ نے ریاست میں آنے والے لوگوں کی کڑی  جانچ شروع کر دی ہے۔

NRC

نئی دہلی: آسام میں این آر سی کے مکمل  مسودہ کی اشاعت کے بعد میگھالیہ نے ریاست میں آنے والے لوگوں کی کڑی  جانچ شروع کر دی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ  دیوانگشو سنگما نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ریاست میں ہر دن داخل ہونے والے لوگوں کی کڑی جانچ  کی جائے‌گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصدسے قائم جانچ  چوکیوں میں لوگوں کو اپنا شناختی کارڈ دکھانا ہوگا جس سے یہ طے ہو سکے کہ وہ ہندوستانی شہری ہے۔ یہ کام اگلے  حکم تک جاری رہے‌گا۔

افسروں نے لوگوں کو صلاح دی ہے کہ وہ اپنے ساتھ شہری شناختی کارڈ لےکر ہی ریاست میں داخل ہوں۔ ریاست میں داخل ہونے والے لوگوں کی جانچ  کے لئے 7 جانچ  چوکیاں بنائی گئی ہیں۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ ہفتے کھاسی اسٹوڈنٹس یونین  نے اپنی خود کی جانچ چوکی لگائی تھی اور آسام کے  مسافروں سے ان کی شناخت سے متعلق سوال  و جواب کیے تھے۔