خبریں

آر ایس ایس لیکچر سیریز کے لیے وگیان بھون دینے پر خصوصی اختیارات کا استعمال کرے گا مرکز

حکومت ہند، ریاستی حکومت ، پبلک سیکٹر کی کمپنیوں اور خود مختار اداروں کو ترجیحی بنیاد پر شعبہ جاتی ، قومی یا عالمی کانفرنس ،سیمینار کا انعقاد کرنے کے لیے وگیان بھون دیا جاتا ہے۔

وگیان بھون،فوٹو : وکیپیڈیا

وگیان بھون،فوٹو : وکیپیڈیا

نئی دہلی :آر ایس ایس کو حکومت وگیان بھون میں 3 دن کی لیکچر سیریز کا انعقاد کرنے کی اجازت دینے کے لیے اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرے گی۔ یہ جگہ عام طور پر وزارت، پبلک سیکٹر کی کمپنیوں اور خود مختار تنظیموں کے لیے ریزرو رہتی ہے۔آر ایس ایس  17 سے 19 ستمبر تک Future of Bharat: An RSS perspectiveلیکچر سیریز کا انعقادکرے گا۔ اس نے ہال نمبر 6 کی بکنگ کے لیے درخواست دی ہے جس میں 350 سے 400 لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔

حکومت ہند، ریاستی حکومت ، پبلک سیکٹر کی کمپنیوں اور خود مختار اداروں کو ترجیحی بنیاد پر شعبہ جاتی ، قومی یا عالمی کانفرنس ،سیمینار کا انعقاد کرنے کے لیے وگیان بھون دیا جاتا ہے۔ الاٹمنٹ گائیڈ لائنس میں کہا گیا ہے کہ نجی اداروں اور این جی او کو تبھی یہاں پروگرام کی اجازت ملے گی ،جب اس میں  ‘صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ یا وزیر اعظم ‘ شامل ہو رہے ہوں۔اکانومک ٹائمس کے مطابق؛ آر ایس ایس کی درخواست پر اسٹیٹ ڈائریکٹر نندتا گپتا نے بتایا ‘ عام طور پر وگیان بھون کا استعمال سرکاری وزارت اور خود مختار ادارے کرتے ہیں۔

کسی نجی ادارے کو شاید ہی پروگرام کرنے کی اجازت ملتی ہے۔ حالانکہ اس معاملے کو متعلقہ وزیر کو بھیج دیا گیا ہے جو خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے فیصلہ لیں گے۔’ ہاؤسنگ اور شہری معاملوں کے وزیر کے پاس لائسنس فیس معاف کرنے کا حق ہے۔ لائسنس فیس پروگرام کرنے کے مقام کے ڈیلی  رینٹ کے لیے استعمال کیا جانے والا آفیشیل ٹرم ہے۔ حالانکہ آر ایس ایس نے لائسنس فیس کی معافی کے لیے گزارش نہیں کی ہے۔ اور 86100 روپے فی روز(3 دن کا 258300روپیہ )کے حساب سے پورا کرایہ دینے کی بات کہی ہے۔

ادھر وزارت نے پروگرام پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ نندتا نے بکنگ ریٹ کی تفصیلات دینے سے منع کر دیا۔ حالانکہ یہ ایسی اطلاع ہے جو حق اطلاعات کے سیکشن 4 کے تحت پبلک کی جانی چاہیے۔اس بارے میں ہاؤسنگ اور شہری معاملوں کے وزیر ہردیب سنگھ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کو معاملے کی جانکاری نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق؛ بکنگ کے لیے وزیر کی منظوری کا انتظار کیا جا رہا ہے کیونکہ آر ایس ایس نے گیسٹ لسٹ کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ایک سینئر افسر نے بتایا ‘ اپلیکشن پروسیس کو آفیس سے تصدیق کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ سکیورٹی منظوری کی بھی ضرورت ہے۔ ان سب کی ضرورت ہوگی کیونکہ پروگرام میں کچھ اہم لوگوں کئ آنے کی بھی امید ہے۔ آر ایس ایس کی درخواست ابھی رکی ہوئی ہے کیونکہ اس کو ڈی سی پی سکیورٹی (پی ایم سکیورٹی )اور ڈی سی پی ٹریفک کی منظوری کی ضرورت ہے۔ یہ پروگرام ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب وگیان بھون میں نجی ادارے کے ذریعے وزیر اعظم کی یوم پیدائش کی تقریب، نیشنل ربی کانفرنس  جیسے کئی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔