خبریں

دہلی میں پہلی بار ڈیزل 70کے پار

روپے کی قیمت میں ہورہی مسلسل گراوٹ بھی تیل کی قیمتوں کو متاثر کررہی ہے۔

علامتی تصویر : پی ٹی آئی

علامتی تصویر : پی ٹی آئی

نئی دہلی :پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔اسکرول کی ایک خبر کے مطابق جمعہ کو دہلی میں ڈیزل کی قیمت میں 28پیسے فی لیٹر کا اضافہ درج کیا گیا ۔ اس طرح اب ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 70.21 روپے ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہلی میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ڈیزل کی قیمت 70روپے فی لیٹر کو پار کر گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں یہ 30پیسےکے اضافے کے ساتھ 74.54روپے فی لیٹر اور کولکاتہ میں 28پیسے کے اضافے کے بعد 73.06 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے جبکہ چنئی میں یہ 30 پیسہ مہنگا ہوکر 74.18 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

اسی طرح جمعہ کو پیٹرول کی قیمت میں بھی سبھی بڑے شہروں میں اضافہ دیکھا گیا ۔دہلی میں ایک لیٹرپیٹرول 22پیسےمہنگا ہوکر 78.52روپے فی لیٹر مل رہا ہے ۔ ممبئی میں 85.60 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 85.72 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ کولکاتہ میں ایک لیٹر پیٹرول 81.23اور چنئی میں 81.58 روپے میں مل رہا ہے۔

بازار کے حساب سے پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں اب روز بل رہی ہیں ۔ اس سے پہلے 27اگست کو بھی ڈیزل کی قیمت میں اچھال دیکھا گیا تھا ۔ ماہرین کی مانیں تو لگاتار روپے کی قیمت میں ہورہی گراوٹ بھی ان کی قیمتوں کو متاثر کررہی ہے ۔غور طلب ہے کہ ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت 71ہوگئی ہے ۔