خبریں

مالیگاؤں بلاسٹ: سپریم کورٹ نے کرنل پروہت کی ایس آئی ٹی جانچ کی مانگ خارج کی

سینئر جج رنجن گگوئی کی صدارت والی سپریم کورٹ کی بنچ نے مالیگاؤں بلاسٹ معاملے کی ایس آئی ٹی جانچ کرانے کی عرضی پر شنوائی سے ہی انکار کر دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ اپنی اس عرضی کو ٹرائل کورٹ میں ہی داخل کریں۔

فائل فوٹو: پی ٹی آئی

فائل فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مالیگاؤں بلاسٹ کے ملزم کرنل پروہت کی الزام طے کرنے پر اسٹےکی مانگ خارج کر دی ہے۔سینئر جج رنجن گگوئی کی صدارت والی سپریم کورٹ کی بنچ نے مالیگاؤں بلاسٹ معاملے کی ایس آئی ٹی جانچ کرانے کی عرضی پر شنوائی سے ہی انکار کر دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ اپنی اس عرضی کو ٹرائل کورٹ میں ہی داخل کریں۔

اس سے پہلے بامبے ہائی کورٹ نے کرنل پروہت اور دیگر کی عرضی کو خارج کر دیا تھا۔ پروہت نے نچلی عدالت کی طرف سے الزام طے کیے جانے پر روک لگانے کی مانگ کی تھی۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی کےمطابق؛  ہائی کورٹ نے کہا کہ Unlawful Activities (Prevention) Act(یو اے پی اے)کے تحت الزامات پر ٹرائل کورٹ کی طرف سے ہی فیصلہ لیا جائے گا۔ کرنل شری کانت پروہت نے عرضی اپنے اوپر لگے یو اے پی اےکو چیلنج کیا تھا۔

واضح ہو کہ کرنل پروہت کو گزشتہ سال مالیگاؤں بلاسٹ کیس میں سپریم کورٹ نے ضمانت دی تھی۔ وہ گزشتہ 9 سال سے جیل میں تھے۔ سپریم کورٹ نے بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کے برعکس پروہت کو ضمانت دی تھی۔ پروہت نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ ان کو سازش کے تحت پھنسایا گیا ہے۔ پروہت نے اے ٹی ایس پر ان کو پھنسانے کا الزام لگایا تھا۔ این آئی اے اور حکومت کے وکیلوں نے کہا تھا کہ کرنل پروہت اس معاملے میں اہم ملزم ہیں اور ان کو ضمانت نہ دی جائے۔

(خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے ان پٹ کے ساتھ)