خبریں

ملک بھر سے 1 لاکھ سے زائد مزدور اور  کسان  اپنی مانگوں کو  لے کر دہلی پہنچے

مہنگائی سے راحت ، منیمم الاؤنس ، کسانوں کی قرض معافی اور فصلوں کی واجب قیمت کی مانگ کو لے کر مرکز کی مودی حکومت کے خلاف  دہلی میں ہزاروں کسان اور مزدوروں نے دہلی کے  رام لیلا میدان سے سنسد مارگ تک  مارچ کیا۔

فوٹو: دی وائر

فوٹو: دی وائر

نئی دہلی : ملک کی راجدھانی دہلی میں لیفٹ پارٹیوں کی حمایت میں آج یعنی بدھ کو کسان اور مزدور تنظیموں نے مودی حکومت کے خلاف ایک مارچ نکالا ہے۔ کسان اور مزدور تنظیموں نے دہلی کے رام لیلا میدان سے سنسد مارگ تک یہ مارچ نکالا۔یہ مارچ  آل انڈیا کسان سبھا(اے آئی کے ایس)کی قیادت میں کیاگیاہے۔ مہنگائی سے راحت ، منیمم الاؤنس ، کسانوں کی قرض معافی اور فصلوں کی واجب قیمت کی مانگ کو لے کر مرکز کی مودی حکومت کے خلاف یہ مارچ نکالا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ اس سے قبل 11 مارچ کو تقریباً 40 ہزار کسانوں نے مہاراشٹر کے ناسک سے لیکر ممبئی تک پیدل مارچ کر کے ریاستی حکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھے تھے۔ حکومت نے سال کے اواخر  تک ان کے مطالبات کو پورا کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔