خبریں

اقوام متحدہ کے  ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس  میں ہندوستان 130ویں مقام پر  

 ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس  میں ہندوستان 189 ممالک میں ایک پائیدان اوپر چڑھ‌کر 130 ویں  مقام پر پہنچ گیا ہے۔  اس فہرست میں ناروے، سوٹزرلینڈ، آسٹریلیا، آئرلینڈ اور جرمنی سب سے اوپر ہے۔

علامتی تصویر (فوٹو : رائٹرس)

علامتی تصویر (فوٹو : رائٹرس)

نئی دہلی : یونائیٹڈ نیشنس ڈیولپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) کے ذریعے  جاری تازہ ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس  (ایچ ڈی آئی) میں ہندوستان 189 ممالک میں ایک پائیدان  اوپر چڑھ‌کر 130 ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔  2016 میں ہندوستان 131ویں پائیدان پر تھا۔جنوبی ایشیا میں ہندوستان کےایچ ڈی آئی کے پرائس ایریا  کے اوسط 0.638 سے زیادہ ہے۔  اس فہرست میں بنگلہ دیش اور پاکستان بالترتیب : 136 اور 150 ویں  مقام پر ہیں۔

ایچ ڈی آئی میں  انسانی ترقی کے تین بنیادی اطراف  میں طویل مدت تک ہونے والی  ترقی کا تجزیہ  کیا جاتا ہے۔  ان تین اطراف  میں طویل اور صحت مند زندگی، علم کی تشہیر اور رہن-سہن کا اچھا معیار ہے۔اس ترجیحاتی فہرست میں ناروے، سوٹزرلینڈ، آسٹریلیا، آئرلینڈ اور جرمنی اوپر ہیں۔  جبکہ نائجر، وسط افریقی جمہوریہ، جنوبی سوڈان، چاڈ اور برنڈی جیسے ملک ایچ ڈی آئی کی صحت، تعلیم اور آمدنی میں قومی کامیابیوں کے معیارات پر سب سے نیچے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی گراس نیشنل انکم(جی این آئی) فی شخص 1990 سے 2017 کے درمیان 266.6 فیصد بڑھی ہے۔  ہندوستان کی ایچ ڈی آئی قیمت کا تقریباً 26.8 فیصد عدم مساوات کی وجہ سے کم ہو جاتا ہے۔  رپورٹ بتاتی ہے کہ عدم مساوات ہندوستان کے لئے چیلنج بنا ہوا ہے۔مرکزی حکومت اور کئی ریاستی حکومتوں نے مختلف سماجی تحفظ کے اقدامات کے ذریعے یہ متعین کرنے کی کوشش کی ہے کہ اقتصادی ترقی کا فائدہ وسیع طور پر شیئر  کیا جائے اور قطار میں کھڑے آخری شخص تک پہلے پہنچے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں پالیسی اور قانون سازی کی سطح پر کافی ترقی ہونے کے بعد بھی خواتین سیاسی، اقتصادی اور سماجی طور سے مردوں کے مقابلے میں کم مضبوط ہیں۔مثال کے طور پر، پارلیامنٹ  میں صرف 11.6 فیصد خواتین رکن پارلیامان ہیں اور 64 فیصد مردوں کے مقابلے میں صرف 39 فیصد خواتین کم سے کم سیکنڈری سطح  تک کی تعلیم حاصل کر پاتی ہیں۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق لیبر بازار میں خواتین کی شراکت داری صرف 27.2 فیصد ہے جبکہ مردوں کی شراکت داری 78.8 فیصد ہے۔حالانکہ یواین ڈی پی  کا کہنا ہے کہ باوجود ا س کے ہندوستان نے جنسی عدم مساوات اشاریہ میں اچھا مظاہرہ کیا ہے۔  ہندوستان نے اپنے پڑوسیوں، بنگلہ دیش اور پاکستان سے بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے 160 ممالک میں سے 127 ویں رینکنگ حاصل کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 189 ممالک میں سے، جن کے لئے ایچ ڈی آئی کا شمار کیا گیا ہے، 59 ملک آج بہت اعلیٰ ہیومن ڈیولپمنٹ  گروپ میں ہیں اور صرف 38 ملک کم ایچ ڈی آئی گروپ میں شامل ہیں۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)