خبریں

گوگل نے اپنے سوشل نیٹ ورک +Google کو بند کرنے کا اعلان کیا

یہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک کو چیلنج دینے میں ناکامیاب ثابت ہورہی تھی ۔

google-plus

نئی دہلی : گوگل نے اپنے سوشل نیٹ ورک گوگل پلس کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ گوگل نے کہا ہے کہ اس سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کو بند کرنے سے پہلے اس نے اس بگ کو ٹھیک کر لیا تھا ،جس کی وجہ سے 500000صارفین کے نجی ڈاٹامیں سیندھ لگائی گئی تھی ۔ رپورٹ کے مطابق؛ امریکہ کی ایک بڑی انٹرنیٹ کمپنی نے کہا ہے کہ صارفین کے لیے گوگل پلس ختم ہوگیا ۔ یہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک کو چیلنج دینے میں ناکامیاب ثابت ہورہی تھی ۔

گوگل کے ایک ترجمان نے گوگل پلس کو بند کرنے کی اہم وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ گوگل پلس کو لے کر کافی چیلنج تھے ۔اس اعلان کے بعد گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ  کے شیئر میں 2.6فیصد کی گراوٹ دیکھنے کو ملی ۔ گوگل نے کہا ہے کہ ؛کسی بھی ڈیولپر کو بگ کے بارے میں جانکاری نہیں تھی ،ہمیں اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا اور نہ ہی اے پی آئی کا غلط استعمال کیا۔ کسی پروفائل کے ڈیٹا کے غلط استعمال کا بھی کوئی ثبوت نہیں ہے ۔

گوگل کی لیگل اور پالیسی اسٹاف ٹیم نے اس معاملے میں ایک میمو تیار کرکے سینئر ایگزیکٹیو کے ساتھ شیئر کیا ہے ۔ اس میں کہا گیا تھا کہ اگر معاملہ کھلے گا تو اس برا اثر پڑے گا ۔ ساتھ ہی اس کا موازنہ فیس بک لیک سے ہوگا ،جس کے بعد کئی طرح کی جانچ شروع ہوگی۔

(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)