خبریں

بنگلور: کلاس میں پرنسپل کا اسٹوڈنٹس کے سامنے بے رحمی سے قتل

اگرہارا دسر ہلی کے علاقے میں ہوانر پبلک اسکول کے پرنسپل رنگا ناتھ 10 ویں کے اسٹوڈنٹس کو پڑھا رہے تھے۔ تبھی کچھ لوگوں نے کلاس میں گھس کر دھاردار ہتھیار سے ان کا قتل  کر دیا۔ پولیس کو شک ہے کہ اس  کے پیچھے اسکول کی عمارت سے متعلق زمینی  تنازعہ ایک وجہ ہو سکتی ہے۔

فوٹو: havanurpublicschool.com

فوٹو: havanurpublicschool.com

نئی دہلی : بنگلور میں ایک اسکول کے پرنسپل کی 20 اسٹوڈنٹس کے سامنے  بے رحمی سے ایک دھاردار ہتھیار سے قتل کر دیا گیا۔ واقعہ کے وقت پرنسپل کلاس میں پڑھا رہے تھے ، اسی دوران 6 لوگوں کے گروپ نے ان پر حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق؛ اگرہارا دسر ہلی کے علاقے میں ہوانر پبلک اسکول کے پرنسپل رنگا ناتھ 10 ویں کے اسٹوڈنٹس کو پڑھا رہے تھے۔ تبھی کچھ لوگوں نے کلاس میں گھس کر دھاردار ہتھیار سے ان کا قتل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کار سے فرار ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گروپ کے ایک ممبر کو بعد میں مہالکشمی علاقے سے پکڑ لیا گیا۔ اس نے پولیس پر حملہ کیا ،جس کے بعد پولیس کی گولی سے اس کے پیر میں چوٹ آئی ۔ بعد میں اس کو اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس کو شک ہے کہ اس قتل کے پیچھے اسکول کی عمارت سے جڑا زمینی  تنازعہ وجہ ہو سکتی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکول کیمپس میں کافی دہشت کا ماحول ہے کیونکہ چھٹی کے دن اسپیشل کلاسیز لینے آئے کئی اسٹوڈنٹس نے اپنی آنکھوں کے سامنے قتل ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔ ڈپٹی پولیس کمشنر چیتن سنگھ راٹھور نے کہا کہ بسویشور نگر کے رہنے والے نے اتوار صبح ساڈھے 10 بجے اسکول کے پپیہ گارڈین میں ایک میٹنگ بلائی تھی۔ 1986 میں رنگا ناتھ عرف رنگا ناتھ نائک نے شری ماروتی ودیا سمستے سنستھا کی شروعات کی تھی جو یہ اسکول بھی چلاتے تھے۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)