خبریں

دہلی میں فضائی آلودگی ’بد ترین‘ سطح پر پہنچی

ایس اے ایف اے آر کے مطابق آنے والے دنوں میں دہلی میں فضائی آلودگی اور بڑھ سکتی ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی: دہلی میں فضائی آلودگی اس سیزن میں پہلی بار بہت خراب سطح پر پہنچ چکی ہے۔ System of Air Quality Forecasting And Research(ایس اے ایف اے آر)کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس  (اے کیو آئی )309 درج کیا گیا ہے۔ دی ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق؛ دہلی میں پی ایم 10 کی سطح 287 اور پی ایم 2.5کی سطح 131 ناپی گئی ہے۔

 اس کے ساتھ ہی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں دہلی میں فضائی آلودگی بڑھ سکتی ہے۔ Central Pollution Control Board(سی پی سی بی )کے اندازے کے مطابق دہلی میں پی ایم 10 کی سطح 330 اور پی ایم 2.5کی سطح 150 تک پہنچ سکتی ہے۔ سی پی سی بی کے ایک افسر نے ہوا کی کوالٹی متاثر ہونے کے پیچھے گاڑیوں کا پالیوشن، عمارت کی تعمیر سے متعلق سرگرمیاں اور موسم سے جڑی وجوہات کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

ہوا کی کوالٹی انڈیکس میں زیرو اور 50 کے بیچ اے کیو آئی کو اچھا مانا جاتا ہے۔ 100-51 کے بیچ اس کو ‘لائق اطمینان’ اور 200-102 کے بیچ ‘درمیانی’ مانا جاتاہے۔  اس کے اوپر یعنی 300-201 کے بیچ اس کو’ خراب’ ، 400-301 کے بیچ ‘بہت خراب’ اور 500-401 کے بیچ ‘سنگین’ مانا جاتا ہے۔

(خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے ان پٹ کے ساتھ)