حقوق انسانی

ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کر رہی ہے مرکزی حکومت ؛ ایمنسٹی

ای ڈی نے Foreign Exchange Contravention Case کے ایک معاملے میں حقوق انسانی کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے دو ٹھکانوں پر چھاپہ مارا تھا۔

بنگلور واقع ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کا دفتر،فوٹو:پی ٹی آئی

بنگلور واقع ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کا دفتر،فوٹو:پی ٹی آئی

نئی دہلی : ایمنسٹی انترنیشنل انڈیا کے ٹھکانوں پر ای ڈی کی چھاپے ماری کی کارروائی کے بعد تنظیم نے جمعہ کو کہا کہ حکومت ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے ساتھ ایسے سلوک کر رہی ہے جیسے وہ کو ئی مجرم ہو۔ای ڈی نے ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے خلاف Foreign Exchange Contravention Case کے ایک معاملے میں جمعرات کو اس کے دو ٹھکانوں کی تلاشی لی۔ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آکار پٹیل نے بنگلور میں ایک بیان میں کہا کہ ؛ سرکاری ایجنسیاں لگاتار ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے ساتھ مجرموں کی طرح سلوک کر تی آرہی ہیں ۔Foreign Exchange Management Act(ایف اے ایم اے)کے تحت سینٹرل جانچ ایجنسی دستاویزوں کی تلاش کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ای ڈی، ایف سی آر اے کے پیسے سے متعلق این جی او کے اکاؤنٹس کی مرکزی وزارت داخلہ کی پہلے سے چل رہی جانچ کے پس منظر میں فیما کے ممکنہ اور مبینہ خلاف ورزی کی پڑتال کر رہی ہے۔ پٹیل نے کہا ،’ ایک ادارے کے طور پر ہم لاء اینڈ آرڈر کو لے کر جواب دہ ہیں۔ ہندوستان میں ہمارا آپریشن ہمیشہ نیشنل پالیسیوں کے مطابق رہا ہے۔شفاف اور جواب دہی کے اصول ہمارے کام کا اہم حصہ ہیں۔ ‘

انھوں نے کہا ،’ وزیر اعظم نریندر مودی کہتے ہیں کہ ایمرجنسی کے دور کے استحصال نے ہندوستان کی تاریخ پر داغ لگایا۔ یہاں ہم وزیر اعظم کے ساتھ متفق نہیں ہو سکتے کیوں کہ بد قسمتی سے ہندوستان پر وہ کالی چھایا پھر سے منڈرانے لگی ہے۔ ‘پٹیل نے کہا،’ حقوق انسانی کا  تحفظ کرنے ، جیسا کہ انھوں نے حلف بھی لیا ہے، کے بدلے حکومت ہند ان لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے جو حقوق انسانی کے تحفظ کے لیے لڑتے ہیں۔’

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)