خبریں

دہلی: رپورٹ میں ہوا انکشاف بھوک سے ہی ہوئی تھی تین بچیوں کی موت

مشرقی دہلی کے منڈاولی میں گزشتہ جولائی مہینے میں تین بچیوں کی موت ہوگئی تھی ۔ بچیاں سگی بہنیں تھیں ۔ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ  ان کو کئی دنوں سے کھانا نہیں ملا تھا ۔ جانچ کے دوران بچیوں کے بدن میں کوئی زہر نہیں ملا ۔

فوٹو بشکریہ : این ڈی ٹی وی

فوٹو بشکریہ : این ڈی ٹی وی

نئی دہلی : مشرقی  دہلی کے منڈاولی علاقہ میں جولائی مہینے میں 3 بچیوں کی بھوک کی وجہ سے موت ہوگئی تھی ۔این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق ؛ اس خبر پر اب مہر لگ گئی ہے کہ ان بچیوں کی موت بھوک کی وجہ سے ہی ہوئی تھی ۔واضح ہو کہ عام آدمی آدمی پارٹی نے اس معاملے میں مجسٹریٹ جانچ کے حکم دیے تھے ۔تینوں بچیاں سگی بہنیں تھیں اور وسرا رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کو کئی دنوں سے کھانا نہیں ملا تھا ۔ جانچ کے دوران بچیوں کے بدن میں کوئی زہر نہیں ملا ۔

تینوں بہنوں کے 2 پوسٹ مارٹم بھی ہوئے تھے ۔ پہلا پوسٹ مارٹم لال بہادر ساشتری ہاسپٹل میں کرایا گیا تھا وہیں دوسرا پوسٹ مارٹم جی ٹی بی ہاسپٹل میں کیا گیا تھا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کی تینوں کے پیٹ میں کھانے کا ایک ٹکڑا  بھی نہیں ملا ہے۔ لگتا ہے ان کو سات آٹھ دن سے کھانا نہیں ملاتھا۔غور طلب ہےگزشتہ 26 جولائی کو مشرقی دہلی کے منڈاولی علاقے میں بھوک کی وجہ سے تین بہنوں کی موت کی خبر آئی تھی ۔

اس معاملے سے پہلے بچیوں ک مزدور والد کام پر گئے تھے اور ماں بھی ذہنی مریض ہے ۔ یہ فیملی مغربی بنگال کی  رہنے والی ہے اور جولائی مہینے میں ہی منڈاولی میں رہنے آئی تھی ۔اس وقت پولیس کی ایک فارینسک ٹیم نے فیملی کی رہائش کا دورہ کیاتھا ۔ ان کو کچھ دواؤں کی بوتل اور دوائیاں ملی تھیں ۔ اندیشہ تھا کہ لڑکیوں نے کئی دنوں سے کھانا نہیں کھایا تھا ۔ اس وجہ سے وہ بیما ربھی ہو گئی تھیں۔