خبریں

حصار: فٹ پاتھ پر سو رہے مزدوروں کو تیز رفتار کار نے کچلا، 5 کی موت

دو دن سے  اوور برج کی مرمت کا کام چل رہا تھا اور مزدور کام ختم ہونے کے بعد فٹ پاتھ پر ہی سو گئے تھے۔

فوٹو: اے این آئی

فوٹو: اے این آئی

نئی دہلی:ہریانہ کے حصار ضلع میں جندل اسٹیل پلانٹ کے نزدیک ایک انڈر برج پر کار سے کچلے جانے پر 5 مزدوروں کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں 9 دوسرے مزدور زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے بدھ کو بتایا کہ مرنے والے مزدور بہار کے سہرسہ اور کھگڑیا ضلع کے رہنے والے تھے۔ انھوں بتایا کہ حادثہ منگل دیر رات تقریباً 2 بجے ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ ہانسی جا رہی کار اوور برج کے ڈیوائڈر سے ٹکرائی اور وہیں فٹ پاتھ پر سو رہے مزدوروں کو کچل دیا۔

حصارپولیس   کے ترجمان ہریش بھاردواج نے بتایا کہ گزشتہ دو دن سے  اوور برج کی مرمت کا کام چل رہا تھا اور مزدور کام ختم ہونے کے بعد فٹ پاتھ پر ہی سو گئے تھے۔قابل ذکر ہے کہ اس اوور برج کو مقامی طور پرجندل اوور برج کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اگلی صبح ان کو کام پھر سے شروع کرانا تھا۔پولیس نے کہا کہ آئی 20 کار کے  ڈرائیور نے مبینہ طور پر گاڑی پر اپنا کنٹرول کھو دیا اور کار اوور برج کا ریلنگ توڑتی ہوئی 70 فٹ نیچے گر گئی۔ ڈرائیور کو بھی چوٹیں آئی ہیں۔ زخمیوں کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بھاردواج نے کہا ،پولیس معاملہ درج کر جانچ کر رہی ہے۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)