خبریں

انڈمان نکوبار میں امریکی ٹورسٹ کا قتل، 7 گرفتار

پولیس  کے مطابق؛ یہ ساتوں ملزمین چاؤ کو لے کر پہلے نارتھ سینٹی نیل آئی لینڈ  گئےاور بعد میں اس کا قتل کر دیا۔

port

نئی دہلی: انڈمان نکوبار جزیرے کے نارتھ Sentineleseجزیرے میں ایک امریکی ٹورسٹ کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد موقعے پر پہنچی پولیس نے مرنے والے ٹورسٹ کی پہچان جان ایلن چاؤ (27)کی صورت میں کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ معاملہ 20 نومبر کا ہے۔جبکہ  ایک دوسری رپورٹ کے مطابق معاملہ گزشتہ ہفتے سنیچر کا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے  7 لوگوں کو گرفتار کیا ہے، جن سے معاملے کو لے کر پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ ابھی تک کی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ چاؤ کا قتل انڈمان نکوبار  میں Sentinelese tribeکے لوگوں کے ذریعے کیا گیاہے۔

پولیس افسر کے مطابق؛ یہ ساتوں ملزمین چاؤ کو لے کر پہلے نارتھ سینٹی نیل آئی لینڈ لے کر گئےاور بعد میں اس کا قتل کر دیا۔غور طلب ہے کہ نارتھ سینٹی نیل جزیرے پر سینٹی نیلی(قبائلی ) لوگ رہتے ہیں۔ 2011 کی مردم شماری کے مطابق؛ سینٹی نیلی لوگوں کی آبادی اندازاً 40 تھی اور یہ لوگ باہری دنیا سے رابطے کی مخالفت کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق؛ ماہی گیروں نے پولیس کو بتایا کہ انھوں نے امریکی سیاح کو آخری بار تب دیکھا تھا جب اس پر ساؤتھ انڈمان کی طرف موجود جزیرے پر اترنے کے بعد تیروں اور کمانوں سے حملہ کیا گیا۔ ماہی گیروں نے پولیس کو بتایا کہ قبائلی لوگ اس 27 سالہ ےٹورسٹ کو گھسیٹ کر سمندر کے کنارے تک لے گئے، آدھا جسم ریت میں گڑا ہوا تھا اور اس کے بعد وہ نظر سے اوجھل ہو گیا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق؛ معاملے کی جانکاری لیتے ہوئے یو ایس قونصلٹ کی ترجمان نے چنئی میں خبر رساں ایجنسی رائٹرس کو بتایا کہ ہمیں امریکی شہری کے ساتھ ہوئے اس معاملے کی جانکاری ملی ہے۔ انھوں نے مزید بتایاکہ ان کی گمشدگی کی خبر کے بعد ہم نے مقامی اتھارٹی کے ساتھ ان کی تلاش کا کام کیا ۔ اس کے علاوہ انھوں نے پرائیویسی کا حوالہ دیتے ہوئے  کسی اور طرح کی تفصیلات دینے سے انکار کر دیا۔