خبریں

سال 2017 میں ہندوستان میں 1 لاکھ 20 ہزار بچے اور نوعمر ایچ آئی وی کے شکار: یونیسف

ہندوستان میں گزشتہ سال قریب ایک لاکھ 20 ہزار بچے اور نو عمر ایچ آئی وی وائرس سے متاثر پائے گئے۔ یہ تعداد ساؤتھ ایشیا کے کسی بھی ملک میں ایچ آئی وی متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

علامتی فوٹو: رائٹرس

علامتی فوٹو: رائٹرس

نئی دہلی: یونیسف(United Nations International Children’s Emergency Fund)کی ایک رپورٹ کے مطابق؛ ہندوستان میں گزشتہ سال قریب ایک لاکھ 20 ہزار بچے اور نو عمر ایچ آئی وی وائرس سے متاثر پائے گئے۔ یہ تعداد ساؤتھ ایشیا کے کسی بھی ملک میں ایچ آئی وی متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ یونیسف نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس کو روکنے کی کوششیں تیز نہیں کی گئیں تو 2030 تک ہر دن دنیا بھر میں ایڈس کی وجہ سے 80 نو عمروں کی موت ہو سکتی ہے۔

حالانکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ساؤتھ ایشیا نے بچوں ، نو عمروں، حاملہ عورتوں اور ماؤں میں ایچ آئی وی کی روک تھام کے لیے ضروری کوششیں کی ہیں۔ جمعرات کو جاری یونیسف کی رپورٹ ‘چلڈرین، ایچ آئی وی اینڈ ایڈس: دی ورلڈ  ان 2030’کے مطابق؛ پاکستان میں 5800، نیپال میں 1600 اور بنگلہ دیش میں تقریباً 1000 لوگ ایچ آئی وی کے شکار ہیں۔ وہیں 2010 کے مقابلے میں 2017 میں 5 سال کی عمر والے ایچ آئی وی سے متاثر بچوں کی تعداد میں 43 فیصد کی کمی آئی ہے۔

unicef

وہیں اسی سال 0 سے 14 سال کے لائف سیونگ Antiretroviral therapyپا رہے متاثرین کا حصہ 73 فیصدی تھا جو 2010 کے مقابلے 50 فیصدی زیادہ ہے۔رپورٹ کہتی ہے کہ تازہ رجحانوں سے ایڈز سے متعلق اموات  اور نئے انفیکشن کی رفتار کم ہونے کے اشارے ملتے ہیں لیکن پرانے معاملوں میں کمی کم دیکھی جارہی ہے۔ اس پر یونیسف چیف  Henrietta H. Foreنے کہا،’ رپورٹ سے واضح ہے کہ دنیا میں 2030 تک بچوں اور نو عمروں کے بیچ ایڈز کو ختم کرنے کی کوششیں پٹری پر نہیں ہیں۔’

(خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے ان پٹ کے ساتھ)