خبریں

اسمبلی انتخابات 2018: اگزٹ پول کے مطابق، کئی ریاستوں میں کانگریس کی جیت کا امکان

پانچ ریاستوں میں 4 مرحلوں میں 12نومبر،20نومبر،28نومبراور 7 دسمبر کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔جس کا نتیجہ آئندہ 11 دسمبر کو آئے گا۔

فوٹو : رائٹرز

فوٹو : رائٹرز

نئی دہلی : اگر اب تک آنے والے اگزٹ پول کی مانیں تو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو حالیہ 5 اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ہاتھوں زبردست نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔قابل ذکر ہے کہ پولنگ کے مکمل ہوتے ہی مختلف ایجنسیوں نے 5 ریاستوں راجستھان ، مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ ،تلنگانہ اور میزورم کے اسمبلی انتخابات کو لے کر اپنے اگزٹ پول جاری کیے ہیں۔ان پانچ ریاستوں میں سے تین میں بی جے پی اقتدار میں ہےجبکہ تلنگانہ اور میزورم میں تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) اور کانگریس کی حکومت ہے۔

راجستھا ن،مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان آمنے سامنے کا مقابلہ بتایا جارہا ہے۔تلنگانہ میں ٹی آر ایس کے دوبارہ حکومت بنانے کی امید ہےحالاں کہ یہاں کانگریس ، تیلگو دیشم پارٹی ،کمیونسٹ پارٹی آف انڈیااور تلنگانہ جن سمیتی اتحادسے سخت مقابلے کی بات کہی جارہی ہے۔میزور م میں تھانہاوالا کی کانگریس سرکار کا حکومت مخالف رجحانات سے سخت مقابلہ ہے۔اپوزیشن پارٹی میزورم نیشنل فرنٹ (ایم این اف)اور زورم نیشنل پارٹی (زیڈ این ایف)کانگریس کا تختہ پلٹ کر سکتی ہے۔

تمام اگزٹ پول میں یہ قیاس لگایا جارہا ہے کہ کانگریس راجستھان میں جیت رہی ہے۔غور طلب ہے کہ  ہندوستان کی بڑی ریاستوں میں سے ایک راجستھان کا یہ ایک ٹرینڈ رہا ہے کہ اس نے ایک ٹرم کے بعد ہربار حکومت کی مخالفت میں ووٹنگ کی ہے ۔2018 میں ایک بار سے پھر سے اس ٹرینڈ کے دوہرانے کی امید جتائی جارہی ہے۔

دریں اثنا مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی مسلسل تین بار سے حکومت میں رہنے کے باوجود اس بار ہار کا سامنا کر سکتی ہے ۔مختلف اگزٹ پول ایجنسیوں نے یہ پیشن گوئی کی ہے کہ یہاں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سیٹ اور ووٹ شیئر کو لے کربہت قریبی مقابلہ ہے۔حالاں کہ تمام سروے میں کانگریس کے اعتماد میں ہونے والے اضافہ کو بھی نشان زد کیا ہے۔ 2013 کے مقابلے میں اس بار پارٹی کے ووٹ شیئر میں قابل ذکر اضافہ کی بات کی جارہی ہے۔

پیش ہے مختلف ایجنسیوں کی طرف سے جاری کیے گئے اگزٹ پولز کا خاکہ؛

راجستھان (200سیٹ)

RajasthanExitPolls

مدھیہ پردیش(230سیٹ)

MadhyaPradeshExitPolls

چھتیش گڑھ(90سیٹ)

ChhattisgarhExitPoll

تلنگانہ (119 سیٹ)

TelanganaExitPolls

میزورم(40سیٹ)

MizoramExitPolls

واضح ہوکہ ان 5 ریاستوں میں 4 مرحلوں میں 12نومبر،20نومبر،28نومبراور 7 دسمبر کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔جس کا نتیجہ آئندہ 11 دسمبر کو آئے گا۔