خبریں

اسمبلی انتخابات نتائج (لائیو): رجحانوں کے مطابق میزورم میں ایم این ایف کو اکثریت

میزورم میں رجحانوں کے مطابق ایم این ایف کو اکثریت مل گئی ہے ۔ یہاں 40 میں سے 24 سیٹوں پر ایم این ایف ،کانگریس 10 اور بی جے پی 1 اور دیگر 5 پر آگے چل رہی ہے۔

assembly-election-results-2018

نئی دہلی: 5 ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں  ووٹوں کی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ ان انتخابات میں پانچ ریاستوں میں 4 مرحلوں میں 12نومبر،20نومبر،28نومبراور 7 دسمبر کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔جس کا نتیجہ 11 دسمبر یعنی آج آنے والا ہے۔

گزشتہ دنوں  آئے اگزٹ پول کی مانیں تو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو حالیہ 5 اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ہاتھوں زبردست نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔قابل ذکر ہے کہ پولنگ کے مکمل ہوتے ہی مختلف ایجنسیوں نے 5 ریاستوں راجستھان ، مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ ،تلنگانہ اور میزورم کے اسمبلی انتخابات کو لے کر اپنے اگزٹ پول جاری کیے تھے۔ان پانچ ریاستوں میں سے تین میں بی جے پی اقتدار میں ہےجبکہ تلنگانہ اور میزورم میں تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) اور کانگریس کی حکومت ہے۔

تمام اگزٹ پول میں یہ قیاس لگایا جارہا تھا کہ کانگریس راجستھان میں جیت رہی ہے۔غور طلب ہے کہ  ہندوستان کی بڑی ریاستوں میں سے ایک راجستھان کا یہ ایک ٹرینڈ رہا ہے کہ اس نے ایک ٹرم کے بعد ہربار حکومت کی مخالفت میں ووٹنگ کی ہے ۔2018 میں ایک بار سے پھر سے اس ٹرینڈ کے دوہرانے کی امید جتائی جارہی ہے۔دوپہر 12 بجے تک حتمی نتائج آنے کی امید ہے۔

تلنگانہ میں 119 میں سے 96 سیٹوں کے رجحان آگئے ہیں ۔ یہاں 67 سیٹوں پر ٹی آر ایس ، 22 پر کانگریس گٹھ بندھن، بی جے پی 4 پر اور تین سیٹوں پر دیگر آگے ۔تلنگانہ میں ٹی آر ایس کو واضح اکثریت ملتی نظر آرہی ہے۔اس طرح کے نتیجے پر ٹی آر ایس کی رکن پارلیامنٹ کویتا نے کہا ہے کہ ، ہمیں تلنگانہ کی عوام پر بھروسہ ہے ۔ ہم نے یہاں سنجیدگی سے کام کیا ہے اور ہم نے موقعوں کا استعمال کیا ہے۔ اس لیے ہمیں یقین ہے کہ عوام ہمیں واپس اقتدار میں لائے گی ۔

راجستھان میں کل 199میں سے 179 سیٹوں کے رجحان آگئے ہیں  جس میں سے 95سیٹوں پر کانگریس اور 67 سیٹوں پر بی جے پی آگے چل رہی ہے۔

مدھیہ پردیش میں 176 سیٹوں کے رجحان آگئے ہیں ۔ کانگریس 90 سیٹوں پر جبکہ بی جے پی 77 سیٹوں پر آگے ہے ۔ بی ایس پی 5 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے جبکہ دیگر 4 پر آگے چل رہے ہیں۔

چھتیس گڑھ میں کل 90 سیٹوں میں سے 71 سیٹوں کے رجحان آچکے ہیں ۔ یہاں کانگریس 40 پر آگے چل رہی ہے ،26 پر بی جے پی اور 5 سیٹوں پر بی ایس پی گٹھ بندھن آگے چل رہی ہے۔

میزورم میں رجحانوں کے مطابق ایم این ایف کو اکثریت مل گئی ہے ۔ یہاں 40 میں سے 24 سیٹوں پر ایم این ایف ،کانگریس 10 اور بی جے پی 1 اور دیگر 5 پر آگے چل رہی ہے۔