خبریں

تلنگانہ اسمبلی انتخابات: اے آئی ایم آئی ایم رہنما اکبر الدین اویسی جیتے

اے آئی ایم آئی ایم رہنما اکبر الدین اویسی تلنگانہ کے چندرائن گٹہ سیٹ سے جیت گئے ہیں۔

فوٹو: بہ شکریہ فیس بک

فوٹو: بہ شکریہ فیس بک

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم )رہنما اور اسدالدین اویسی کے بھائی اکبر الدین اویسی تلنگانہ کے چندریان گٹا سیٹ سے جیت گئے ہیں۔تلنگانہ میں 119 میں سے 96 سیٹوں کے رجحان آ گئے ہیں۔ یہاں 67 سیٹوں پر ٹی آر ایس ، 22 پر کانگریس گٹھ بندھن، بی جے پی 4 پر اور تین سیٹوں پر دیگر آگے ۔

تلنگانہ میں ٹی آر ایس کو واضح اکثریت ملتی نظر آرہی ہے۔اس طرح کے نتیجے پر ٹی آر ایس کی رکن پارلیامنٹ کویتا نے کہا ہے کہ ، ہمیں تلنگانہ کی عوام پر بھروسہ ہے ۔ ہم نے یہاں سنجیدگی سے کام کیا ہے اور ہم نے موقعوں کا استعمال کیا ہے۔ اس لیے ہمیں یقین ہے کہ عوام ہمیں واپس اقتدار میں لائے گی ۔