خبریں

راجستھان اسمبلی انتخابات: جھالراپاٹن سے وسندھرا راجے نے جیت درج کی

راجستھان کی جھالرا پاٹن سیٹ سے وسندھرا راجے نے کانگریس کے مانویندر سنگھ کو ہرا دیا ہے۔

فوٹو: بہ شکریہ ٹوئٹر

فوٹو: بہ شکریہ ٹوئٹر

نئی دہلی: راجستھان کی جھالرا پاٹن سیٹ سے وسندھرا راجے نے کانگریس کے مانویندر سنگھ کو ہرا دیا ہے۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ کے مطابق؛ وسندھرا راجے کو کل 80509 ووٹ ملے جبکہ مانویندر سنگھ نے  51116 ووٹ حاصل کیے۔ مانویندر سنگھ حال ہی میں بی جے پی سے کانگریس میں شامل ہوئے تھے۔

راجستھان میں اسمبلی انتخابات کے لیے 199 سیٹوں پر ہوئے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی ہو رہی ہے۔ شروعاتی رجحانوں میں کانگریس 102 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے ۔وہیں بی جے پی 72 سیٹوں کے ساتھ پکڑ بنائے ہوئے ہے۔غور طلب ہے کہ راجستھان سے بی جے پی کے  پنڈواڑا آبو سیٹ سے سمارام گراسیا نے جیت درج کی ہے۔گراسیا نے کانگریس کے لالا رام گراسیا کو ہرایا۔ گراسیا کو 69360 ووٹ ملے جبکہ کانگریس کے لالا رام گراسیا کو 42386 ووٹ ملے ۔

دینک بھاسکر کی ایک خبر کے مطابق، آج ووٹوں کی گنتی شروع ہوتے ہی وزیر اعلیٰ  وسندھرا راجے بانس واڑا واقع تریپورہ سندری مندر میں آشیرواد لینے پہنچی تھیں ۔ وہ صبح چارٹرڈ پلین کے ذریعے جئے پور سے سیدھے بانس واڑا ایئر پورٹ پہنچیں ۔ پھر وہاں سے گاڑی کے ذریعے مندر گئیں اور بی جے پی کی جیت کے لیے دعائیں مانگیں ۔