خبریں

نوٹ بندی میں اہم رول ادا کرنے والے شکتی کانت داس بنے نئے آر بی آئی گورنر

مالیاتی کمیشن کے ممبر شکتی کانت داس اقتصادی معاملوں میں سکریٹری ، سکریٹری آف ریونیو اور فرٹیلائزرس سکریٹری  رہ چکے ہیں۔

شکتی کانت داس ،فوٹو: پی ٹی آئی

شکتی کانت داس ،فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی : سوموار کو ارجت پٹیل کے اچانک استعفیٰ کے بعد مرکزی حکومت نے سابق نوکر شاہ شکتی کانت داس کو ریزرو بینک آف انڈیا کا گورنرچنا ہے۔ان کی مدت 3 سال کی ہوگی۔داس سکریٹری مالیات رہ چکے ہیں اور فی الحال وہ 15 ویں مالیاتی کمیشن کے ممبر ہیں ۔ پٹیل کے استعفیٰ کے بعد قیاس آرائی میں گورنر کے نام کے طور پر شکتی کانت داس کا نام سب سے آگے چل رہا تھا۔

نومبر میں نوٹ بندی کے دوران انہوں نے اہم رول ادا کیا تھا۔26 فروری 1957کو پید اہوئے شکتی کانت داس نے تاریخ میں ایم اے کیا ہے اور تمل ناڈو کاڈر کے آئی اے ایس افسر ہیں ۔ وہ ہندوستان کے شیرپا جی -20 میں بھی ممبر ہیں ۔

انہوں نے ہندوستان  کےاقتصادی معاملوں میں سکریٹری ، سکریٹری آف ریونیو اور فرٹیلائزرس سکریٹری کے طور پر بھی کام کیا ہے ۔ مرکزی اقتصادی معاملوں کے سکریٹری کے طور پر اپنی مدت کار کے دوران شکتی کانت داس کو ہندوستان کے سب سے زیادہ پاورفل لوگوں میں سے ایک مانا جاتا تھا۔