خبریں

آئی آر سی ٹی سی گھوٹالہ: لالو پرساد یادو کو عبوری ضمانت ملی

الزام ہے کہ لالو پرساد یادو نے وزیرریل  رہتے ہوئے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور  آئی آر سی ٹی سی کے دو ہوٹلوں کا ٹھیکا سجاتا ہوٹلس پرائیویٹ لمیٹڈ نام کی ایک نجی کمپنی کو دیا تھا۔

فوٹو: پی ٹی آئی

فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے سی بی آئی اور ای ڈی کی طرف سے آئی آر سی ٹی سی گھوٹالے میں دائر دو مقدموں میں راشٹریہ جنتا دل) آر جے ڈی(چیف  لالو پرساد کو جمعرات کو 19 جنوری تک کے لیے عبوری ضمانت دی۔دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے اسپیشل جج ارون بھاردواج نے رانچی جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے لالو پرساد کو عبوری راحت دی۔

چارہ گھوٹالے معاملے میں جیل میں بند لالواپنی  خراب صحت کی وجہ سے عدالت نہیں آ سکتے تھے اس لیے وہ ویڈو کانفرنس کے ذریعے پیش ہوئے۔ عدالت نے سی بی آئی اور ای ڈی کو ہدایت دی کہ وہ دونوں معاملوں میں لالو کی ضمانت عرضی پر اپنا جواب دیں۔ اس کے بعد عدالت نے 19 جنوری تک شنوائی ملتوی کر دی۔ یہ معاملہ آئی آر سی ٹی سی کے دو ہوٹلوں کی دیکھ ریکھ کا ٹھیکا نجی فرم کو سونپنے میں ہوئی بے قاعدگی سے جڑا ہے۔

اس سے پہلے اسی معاملے میں عدالت نے لالو یادو کی بیوی رابڑی دیوی اور بیٹے تیجسوی یادو کو ضمانت دے دی تھی۔ غور طلب ہے کہ آئی آر سی ٹی سی گھوٹالے میں لالو یادو ،رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو کے علاوہ سابق مرکزی وزیر پریم چند گپتا اور ان کی بیوی سرلا گپتا بھی ملزم ہیں۔ الزام ہے کہ لالو پرساد یادو نے بطور ریل وزیر اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے آئی آر سی ٹی سی کے دو ہوٹلوں کا ٹھیکا سجاتا ہوٹلس پرائیویٹ لمیٹڈ نام کی ایک نجی کمپنی کو دیا تھا۔اس کے بدلے میں لالو یادو کی فیملی کو پٹنہ کے پاش علاقے میں ایک بڑی زمین بہت ہی کم قیمت میں دے دی گئی تھی۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)