فکر و نظر

کیا یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف ہیٹ اسپیچ معاملے میں درخواست گزار کو پھنسا رہی ہے یوپی حکومت؟

ویڈیو:گزشتہ دنوں گورکھپور کی ایک عدالت نے صحافی پرویز پرواز کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔غور طلب ہے کہ 2007 میں اس صحافی نے یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پرہیٹ اسپیچ معاملے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ایک ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں یوگی آدتیہ ناتھ نےاس  بات کو قبول بھی کیا تھا۔اس کے باوجود اترپردیش حکومت نے ان  کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت نہیں دی تھی ،کیوں کہ پرویز پرواز کے ذریعے فراہم کی گئی سی ڈی میں یہ بات ثابت نہیں ہوپائی تھی کہ وہ آواز آدتیہ ناتھ کی تھی۔