خبریں

ہماچل پردیش: وزیر اعظم کی ریلی میں جا رہے اسٹوڈنٹس کی بس پلٹی، 35 زخمی

بس میں سوار سبھی 35 اسٹوڈنٹ زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 5 کی حالت سنگین ہے۔ ان  کی عمر 20 سے 24 سال بتائی جا رہی ہے۔

فوٹو: اے این آئی

فوٹو: اے این آئی

نئی دہلی: ہماچل پردیش کے دھرم شالہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی میں حصہ لینے جا رہے اسٹوڈنٹس کی بس  حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔ یہ حادثہ کانگڑا میں ہوا۔ بس میں سوار سبھی 35 اسٹوڈنٹ زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 5 کی حالت سنگین ہے۔ سبھی اسٹوڈنٹس کی عمر 20 سے 24 سال بتائی جا رہی ہے۔ نیوز 18 کی خبر کے مطابق؛یہ سبھی اسٹوڈنٹ کسی کمپیوٹر سینٹر کے طلبا تھےجو وزیر اعظم کی ریلی کے لیے دھرم شالہ جا رہے تھے۔

ہماچل پردیش پولیس کی ٹیم  موقع پر پہنچ  گئی ہے۔شروعاتی جانکاری میں معلوم ہوا ہے کہ 5 زخمی لوگوں کو ٹانڈا میڈیکل کالج بھیجا گیا ہے۔ فی الحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو پائی ہے۔ غور طلب ہے کہ آج 27 دسمبر کو ہماچل پردیش میں بی جے پی حکومت کا ایک سال پوراہو رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم دھرم شالہ میں ایک ریلی کو خطاب کر رہے ہیں۔ اسٹوڈنٹس کو اسی پروگرام میں شامل ہونے جانا تھا۔