خبریں

نوئیڈا: جمعہ کی نماز ادا نہ کی جاسکے، اس لیےاتھارٹی نے پارک میں بھرا پانی

آج جمعہ  کی وجہ سے نمازیوں کے اکٹھا ہونے کا اندیشہ تھا اس لیے پورے پارک میں پانی بھر دیا گیاہے۔

 (علامتی تصویر: پی ٹی آئی)

(علامتی تصویر: پی ٹی آئی)

نئی دہلی: نوئیڈا میں پبلک پلیس میں نماز  ادا کرنے کو لے کر تنازعہ کہیں بڑھ نہ جائے ،اس کی وجہ سے  نوئیڈا پولیس اور اتھارٹی نے پارک کو پانی سے بھر دیا۔پولیس یہ یقینی بنانا چاہتی تھی کہ وہاں کوئی مذہبی پروگرام نہ ہو نہ او ر  نہ ہی نماز اداکی  جا سکے۔واضح ہو کہ  نوئیڈا کے سیکٹر 58 میں اتھارٹی کے جس پارک میں نماز اور دوسرے طرح کے مذہبی پروگرام کے لیے نوئیڈا پولیس نے کمپنیوں کو نوٹس بھیجا تھا۔پتریکا کے مطابق؛ اس پارک میں آج صبح سےہی  پولیس کا پہرا ہے۔ آج جمعہ  کی وجہ سے نمازیوں کے اکٹھا ہونے کا اندیشہ تھا اس لیے پورے پارک میں پانی بھر دیا ہے۔

غور طلب ہے کہ اس سے پہلے  اتر پردیش پولیس نے دفتروں اور اداروں کو حکم دیا تھا  کہ وہ اپنے ملازمین‎ کو پبلک پلیس  جیسے کہ پارکوں میں جمعہ  کی نماز پڑھنے سے روکیں۔انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق یوپی پولیس کی ہدایت کو جانکاری میں لیتے ہوئے نوئیڈا پولیس کے مختلف تھانوں میں پچھلے ہفتے ایک نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اگر نوئیڈا سیکٹر-58 واقع انڈسٹریل ہب کے دفتروں کے ملازم پبلک پلیس میں نماز پڑھتے پائے گئے تو اس کے لئے ادارے کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے‌گا اور اسی پر کارروائی کی جائے گی۔

بتا دیں کہ نوئیڈا کا سیکٹر 58 بنیادی طور پر ایک آئی ٹی اور سروس سینٹر ہے۔نوئیڈا پولیس نے اس کی حمایت کی ہے۔  انہوں نے کہا کہ آنے والے 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران  فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے مد نظرایسی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

این بی ٹی کی ایک خبر کے مطابق؛ منگل کو سیکٹر 58 کے اتھارٹی پارک میں نماز پڑھنے پر روک کے بعد بدھ کو سیکٹر 37 میں پولیس نے سختی دکھاتے ہوئے بھاگوت کتھا کے انعقاد کو روک دیا تھا جس کے بعد خواتین کیرتن کرنے لگی تھیں۔