خبریں

غریب اشرافیہ کو 10فیصد ریزرویشن دے گی مودی حکومت، کابینہ نے لیا فیصلہ

اس فیصلے کو نافذ کرنے کے لیے آئین کی وفعہ 15 اور 16میں ترمیم کے لیےایک بل پارلیامنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

نریندر مود ی، فوٹو: پی ٹی آئی

نریندر مود ی، فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی: مرکز کی مودی حکومت نے سوموار کو اقتصادی طور پر پسماندہ اشرافیہ کمیونٹی کے لیے سرکاری نوکریوں میں 10 فیصد ریزرویشن کو منظوری دے دی ہے۔انڈین ایکسپریس کے ذرائع نے بتایا کہ 2019 کے لوک سبھا انتخاب سے پہلے سرکار نے اشرافیہ کمیونٹی کے ان لوگوں کے لیے نوکریوں میں ریزرویشن کا اعلان کیا ہے جن کی سالانہ آمدنی 8 لاکھ روپے سے کم ہے۔

اس فیصلے کو نافذ کرنے کے لیے آئین کی دفعہ 15 اور 16 میں ترمیم کے لیے ایک بل پارلیامنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

واضح ہوکہ سپریم کورٹ نے سرکاری نوکریوں میں ذات کی بنیاد پر ریزرویشن کے لیے 50فیصد کی حد طے کر رکھی ہے۔این ڈی ٹی وی کی ایک خبر کے مطابق، اشرافیہ کو سرکاری نوکری اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے 10 فیصدی ریزرویشن ملے گا،یہ ریزرویشن 50فیصدی کی حدسے الگ ہوگا۔ متعلقہ ترمیم بل منگل کو پارلیامنٹ میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

کانگریسی رہنما ہریش راوت نے حکومت کے اس فیصلے پر کہا کہ ،بہت دیر کر دی مہرباں آتے آتے ۔وہ بھی ایسے وقت میں جب انتخاب نزدیک ہیں ۔ وہ چاہیں جو کریں ،چاہیں جو جملہ دیں ،اس حکومت کو کچھ بھی بچا نہیں سکتا۔