خبریں

حکومت نے چھوٹے کاروباریوں کے لیے جی ایس ٹی چھوٹ کی حد دوگنی کی

جی ایس ٹی کاؤنسل نے چھوٹے کاروباریوں کو جی ایس ٹی سے راحت دیتے ہوئے چھوٹ کی حد کو 20 لاکھ سے بڑھا کر 40 لاکھ روپے سالانہ کر دیا ہے جبکہ نارتھ ایسٹ ریاستوں کے لیے اس کو بڑھا کر 20 لاکھ روپے کیا گیا ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی: چھوٹے کاروباریوں کو راحت دیتے ہوئے جی ایس ٹی کاؤنسل نے جمعرات کو جی ایس ٹی سے چھوٹ کی حد کو بڑھا کر دو گنا کر دیا۔ اس کے علاوہ کمپوزیشن اسکیم کا فائدہ لینے کی حد کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ جی ایس ٹی کاؤنسل نے چھوٹے کاروباریوں کو جی ایس ٹی سے راحت دیتے ہوئے چھوٹ کی حد کو کو 20 لاکھ سے بڑھا کر 40 لاکھ روپے سالانہ کر دیا ہے جبکہ نارتھ ایسٹ ریاستوں کے لیے اس کو بڑھا کر 20 لاکھ روپے کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جی ایس ٹی کمپوزیشن اسکیم کا فائدہ لینے کی حد کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔اس اسکیم کے تحت چھوٹے کاروباریوں اور کمپنیوں کو مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے بجائے اپنے کاروبار کے حساب سے معمولی شرح پر ٹیکس دینا ہوتا ہے۔ کمپوزیشن اسکیم کے لیے متعینہ مدت کو ایک کروڑ روپے سے بڑھا کر ڈیڑھ کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ان اقدام سے مائکرو، اسمال اور مجھولے کاروباروں کو راحت ملے گی۔ اس کے علاوہ کاؤنسل نے کیرل کو دو سال کے لیے ریاست کے اندر ہونے والی فروخت پر ایک فیصد سب ٹیکس’آفات’ ٹیکس لگانے کی اجازت دے دی ہے۔ جیٹلی نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ شعبہ اور لاٹری کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کو لے کر میٹنگ میں اتفاق رائے نہیں رہی۔ اسی کے مد نظر جی ایس ٹی کاؤنسل نے وزراء کے ایک 7 رکنی گروپ کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے جو اس بارے میں غور کرے گا۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)