خبریں

گودھرا معاملے میں سزا سنانے والے جج کو ریٹائرمنٹ کے بعد گجرات حکومت میں ملا جوڈیشل افسر کا عہدہ

پی آر پٹیل جون 2017 میں ہائی کورٹ  کے رجسٹرار کے عہدے سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ لیکن31 دسمبر، 2018 تک دو باران کی تقرری کی گئی ۔گزشتہ1 جنوری سے انہوں نے ریاستی حکومت کے محکمہ قانون میں اپنا نیا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

پی آر پٹیل (فوٹو بہ شکریہ: انڈین ایکسپریس)

پی آر پٹیل (فوٹو بہ شکریہ: انڈین ایکسپریس)

نئی دہلی: 2002 کے گودھرا ٹرین میں حملہ والے معاملے میں جج کے طور میں11 مجرموں کو پھانسی کی سزا سنانے والے گجرات ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل پی آر پٹیل کو ریٹائر ہونے والے دن ہی گجرات حکومت نے خصوصی افسر (جوڈیشل ) تقرر کر دیا۔انڈین ایکسپریس کے مطابق، پی آر پٹیل نے ریاستی حکومت کے محکمہ قانون میں1 جنوری سے اپنا نیا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ وہ جون 2017 میں ہائی کورٹ کے رجسٹرار کے عہدے سے ریٹائر ہو گئے تھے لیکن 31 دسمبر، 2018 تک دو باران کی تقرری کی گئی۔

پٹیل کی تقرری والے محکمہ قانون  کے 31 دسمبر کے حکم کے مطابق، سپریم کورٹ اور گجرات ہائی کورٹ میں گجرات حکومت کے زیر التوا معاملوں کو کم کرنے اور مقدموں کی تیزی سے سماعت کے لئے ریٹائرڈ رجسٹرار جنرل کی خدمات سے ریٹائرہو رہے پی آر پٹیل کوریٹائرمنٹ کے مابعد محکمہ قانون میں جوائنٹ سکریٹری (جوڈیشل)کے خالی عہدے پر معاہدے کی بنیاد پر خصوصی افسر (جوڈیشل )مقرر کیاجا رہا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ تنخواہ کے طورپر پی آر پٹیل کوریٹائرمنٹ کے وقت ملنے والی رقم دی جائے‌گی وہیں اس میں پنشن شامل نہیں ہوگا۔

حکم کے مطابق، پٹیل کی تقرری ایک سال کے معاہدہ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں ان کو حکومت کے ذریعے سونپی گئی کوئی دوسری ذمہ داری بھی سنبھالنی پڑ سکتی ہے۔اس پر پٹیل نے کہا کہ نئی تقرری کے تحت وہ کوئی عدالتی فیصلہ نہیں لیں‌گے۔ انہوں نے کہا، ‘ گجرات حکومت سے متعلق معاملوں کی تیز سماعت کے لئے میں ایسے معاملوں کی نگرانی کروں‌گا۔ اگر ایسا کوئی معاملہ آتا ہے جس سے میں قبل میں جڑا رہا ہوں تو میں اس پر اپنی رائے دینے سے منع کر سکتا ہوں۔ جوڈیشیل افسر ایسا کرتے رہتے ہیں۔ ‘

انہوں نے کہا کہ ان کا اہم کام گجرات حکومت کے الگ الگ محکمہ جات کے مقدموں کو اوپری عدالتوں کے ساتھ کو-آرڈینیٹ کرنا ہے۔وسط گجرات کے آنند ضلع میں واقع پیٹلاد سے آنے والے 62 سالہ پٹیل نے 1982 میں سول جج کے طور پر اپنی خدمات کی شروعات کی تھی۔ اپنی 35 سالوں کی عدالتی خدمات میں وہ وڈودرا، جام نگر، راج کوٹ، پنچ محل اور احمد آباد (دیہی) میں چیف جج کے طور پر اپنی خدمات دے چکے ہیں۔