خبریں

بالاکوٹ: یو این میں ہندوستان پر ماحولیاتی دہشت گردی کا مقدمہ درج کرائے گا پاکستان

پاکستان کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی (Climate Change) ملک امین اسلم نے کہا کہ بالاکوٹ میں جو بھی ہوا اس کو ماحولیاتی دہشت گردی ہی کہا جائے گا۔ ایئر اسٹرائک کی وجہ سے اس علاقے میں درجنوں  درختوں کو نقصان پہنچا ہے اور سنگین ماحولیاتی نقصان ہوا ہے۔

فوٹو: بہ شکریہ وکی پیڈیا

فوٹو: بہ شکریہ وکی پیڈیا

نئی دہلی: بالاکوٹ ایئر اسٹرائک میں دیو دار کے درختوں کو ہوئے نقصان پر پاکستان اقوام متحدہ میں ہندوستان کے خلاف ‘ماحولیاتی دہشت گردی’ کو لے کر مقدمہ درج کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔ پاکستان کے ایک وزیر نے جمعہ کو اس کی جانکاری دی۔ رائٹرس کے مطابق؛26 فروری کو ہندوستانی طیاروں نے پاکستان کے بالاکوٹ کے پاس ایک پہاڑی جنگل کے علاقے میں بمباری کی تھی۔ اس پر ہندوستان نے کہا تھا کہ اس نے دہشت گردوں کے کیمپ کو تباہ کیا تھا۔

وہیں پاکستان نے وہاں ایسے کسی ٹریننگ کیمپ کے ہونے سے انکار کیا تھا۔ جبکہ مقامی لوگوں نے صرف ایک بزرگ شخص کے زخمی ہونے کی بات کہی تھی۔

پاکستان کےClimate Change منسٹر ملک ا مین اسلم نے کہا،’ہندوستانی جیٹ طیاروں نے ایک فاریسٹ ریزرو پر بمباری کی۔ اب حکومت ماحولیاتی اثرات کا تجزیہ کر رہی ہے۔ اقوام متحد اور دیگر پلیٹ فارم پر اس کو شکایت کی بنیاد بنایا جائے گا۔’اسلم نے کہا،’وہاں پر جو بھی ہوا اس کو ماحولیاتی دہشت گردی ہی کہا جائے گا۔ ایئر اسٹرائک کی وجہ سے اس علاقے میں درجنوں درختوں کو نقصان پہنچا ہے اوروہاں پر  سنگین ماحولیاتی نقصان ہوا ہے۔

رائٹرس کے مطابق؛بمباری والی جگہ پر 4 بڑے گڈھے دیکھے گئے۔ بلاسٹ سے دیودارکے 15 درخت گر گئے تھے۔ وہیں گاؤں والوں نے سینکڑوں دہشت گردوں کو مارے جانے کے دعوے کو خارج کیا تھا۔یو این جنرل اسمبلی ریزولیوشن 47/37کے مطابق؛ ‘فوجی آپریشن کے دوران انوائرمنٹ تباہ نہیں ہونا چاہیے۔ اگر کسی فوجی کارروائی میں انوائرمنٹ تباہ ہوتا ہے تو یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔’