خبریں

کانگریس میں شامل ہوں گے  ہاردک پٹیل

گجرات کے پاٹی دار رہنما ہاردک پٹیل نے کانگریس میں شمولیت کی تصدیق کی ہے ۔ انتخابی میدان میں اترنے کی بات پر انہوں نے کہا کہ اس کا فیصلہ کانگریس کی قیادت کرے گی ۔

ہاردک پٹیل، فوٹو: پی ٹی آئی

ہاردک پٹیل، فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی : گجرات کے پاٹی دار کمیونٹی کے رہنما ہاردک پٹیل جلد ہی کانگریس میں شامل ہوں گے اور ریاست کے جام نگر لوک سبھا حلقے سے ان کے الیکشن لڑنے کی امید ہے۔ انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، اپنے حمایتیوں اور کانگریس قیادت سے بات چیت کے بعد ہاردک پٹیل نے کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انڈین ایکسپریس سے بات چیت میں ہاردک نے کہا کہ ان کے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کانگریس کی قیادت کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ ، گجرات میں پاٹی دار کمیونٹی کے ریزرویشن کی مانگ کو لے کر تحریک کی قیادت کر چکے پٹیل کے 12 مارچ کو کانگریس صدر راہل گاندھی کی  موجودگی میں پارٹی میں شامل ہونے کی امید ہے۔

رپورٹ کے مطابق ، ہاردک پٹیل کے علاوہ پاٹی دار انامت آندولن سمیتی (پی اے اے ایس ) کے پانچ اور ممبر بھی کانگریس میں شامل ہوں گے ۔ انڈین ایکسپریس سے بات چیت میں ہاردک پٹیل نے کہا ، آئندہ کچھ دنوں میں میں اس کی (کانگریس میں شامل ہونے کی ) جانکاری دوں گا ۔ میں گجرات کانگریس کے رہنماؤں سے ملاقات کروں گا اور ان کے ساتھ اپنی بات رکھوں گا ۔ اس کے بعد کانگریس میں شامل ہونے کی تاریخ طے کی جائے گی اور اگر پارٹی چاہتی ہے تو میں الیکشن بھی لڑ سکتا ہوں۔

(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)