خبریں

دی وائر کے رگھو کرناڈ کو ملا ونڈہم-کیمپ بیل ایوارڈ

ادبی  شعبہ میں ییل یونیورسٹی (Yale University) کی جانب سے  دیا جانے والا یہ ایوارڈ رگھو کرناڈ کو ان کی کتاب فاردیسٹ فیلڈ:این انڈین اسٹوری آف دی سیکنڈ ورلڈ وار کے لیے ملا ہے۔

رگھو کرناڈ/فوٹو: یشس چندرا

رگھو کرناڈ/فوٹو: یشس چندرا

نئی دہلی: دی وائر کے بیورو چیف رگھو کرناڈ کو ادبی شعبہ میں دیے جانے والے معروف ونڈہم کیمپ بیل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔یہ ایوارڈ امریکہ کی ییل یونیورسٹی کی جانب سے دیا جاتا ہے۔

رگھو کو یہ ایوارڈ نان فکشن زمرے میں ان کی کتاب فاردیسٹ فیلڈ: این انڈین اسٹوری آف دی سیکنڈ ورلڈ وار،مطبوعہ ہارپر کالنس(Farthest Field: An Indian Story of the Second World War)کے لیے دیا گیا ہے۔

رگھو کرناڈ کی کتاب کا سرورق

رگھو کرناڈ کی کتاب کا سرورق

اس سال یہ ایوارڈ دنیا بھر سے منتخب  8 قلمکاروں کو ملا ہے۔

فکشن کے زمرے  میں آئر لینڈ کی ڈینیل میک لافلن اور کناڈا کے ڈیوڈچیئری اینڈی،نان فکشن زمرے میں رگھو کرناڈ (ہندوستان)اور ریبیکا سانٹ(امریکہ)،شعری  زمرے میں ایشی آن ہچنسن(جمیکا)اور کوامے دویس (گھانا/جمیکا/امریکہ) اور ڈرزمہزمرے میں ینگ جیاں لی(امریکہ)اور پیٹریشیا کار نلیئس(آسٹریلیا)کو منتخب کیا گیا ہے۔

تمام ایوارڈ یافتگان کو ایوارڈ کے ساتھ ان کے تحریری کام میں تعاون کے لیے  165000 ڈالر بھی دیے جائیں گے۔

2013 میں شروع ہوئے اس ایوارڈ کو ادبی دنیا میں بے حد معزز سمجھا جاتاہے۔

اس کے لیے دنیا بھر کے انگریزی زبان میں لکھنے والے قلمکاروں کو نا معلوم طورنامزد کیا جاتا ہے۔

ادارے کے ذریعے منتخب کیے جانے پر ہی قلمکار کو اس بارے میں جانکاری ملتی ہے۔

رگھو کرناڈ کو اپنی اس کتاب کے لیے سال 2016 میں ساہتیہ اکادمی یوا پرسکار(انگریزی )بھی ملا تھا۔یہ کتاب دوسری عالمی جنگ سے متعلق کچھ ہندوستانیوں کے تجربات کے بارے میں ہے۔