خبریں

آندھر اپردیش کے اسٹارٹ اپ کا الزام، بی جے پی نے ان کا ویب سائٹ کوڈ  چرایا

اسٹارٹ اپ ڈبلیوتھری لےآؤٹ کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے ان کے ذریعے ڈیولپ ایک لےآؤٹ کا استعمال ان کو بنا کریڈٹ دئے اپنی ویب سائٹ میں کیا ہے، جبکہ پارٹی نے الزام سے انکار کر دیا ہے۔

بی جے پی ویب سائٹ۔

بی جے پی ویب سائٹ۔

نئی دہلی: آندھرا پردیش واقع ایک اسٹارٹ اپ ڈبلیوتھری لےآؤٹ (W3layout) نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ان کے ذریعے ڈیولپ ایک مفت لےآؤٹ ٹیمپلیٹ کا استعمال اپنی ویب سائٹ میں کیا ہے اور ان کو کوئی کریڈٹ بھی نہیں دیا۔

واضح  ہو کہ گزشتہ پانچ مارچ کو بی جے پی کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی تھی۔ تب سے بی جے پی کی ویب سائٹ بند پڑی ہوئی تھی۔ دو ہفتے سے زیادہ وقت کے بعد گزشتہ 21 مارچ کو ویب سائٹ دوبارہ آن لائن ہوئی۔

اب اس اسٹارٹ اپ کا الزام ہے کہ ان کے ذریعے بنائے گئے لےآؤٹ کا استعمال کرنے کے بعد بی جے پی نے اپنی ویب سائٹ کو آن لائن کیا ہے اور ان کو کوئی کریڈٹ بھی نہیں دیا۔

حالانکہ یہ ٹیمپلیٹ مفت ہے لیکن کمپنی کی حالت کو دیکھتے ہوئے یوزرس کے ذریعے کمپنی کو کریڈٹ دینے کے لئے ٹیمپلیٹ کے ماخذ کو لنک کرنا ضروری ہے۔بی جے پی کےآئی ٹی سیل کے صدر امت مالویہ نے کہا کہ لےآؤٹ ایک’فری ٹویوز ایپلی کیشن’تھا اور جب کمپنی نے لنک لگانے پر زور دیا، تب سے ڈبلیوتھری لےآؤٹ کا کوڈ ہٹا دیا گیا کیونکہ ہم عام طور پر ایسا نہیں کرتے ہیں۔

مالویہ نے کہا کہ ہم ان کا ٹیمپلیٹ نہیں استعمال کر رہے ہیں۔

bjp-website-1

مالویہ کی وضاحت کے باوجود، کمپنی نے بی جے پی ویب سائٹ کے کوڈ کا اسکرین شاٹ پبلش کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کے ٹیمپلیٹ کو بی جے پی نے چرایا ہے۔کمپنی نے بی جے پی کو اپنے لائسنس کی شرطیں بھی ٹوئٹ کیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ معافی مانگنے یا مناسب کریڈٹ دینے کے بجائے، پارٹی کی ویب سائٹ کے ڈیولپرس نے کمپنی کے کسی بھی تذکرے کو ہٹانے کے لئے کوڈ کو ہی بدل دیا۔

ڈبلیوتھری لےآؤٹ کے لائسنس کی شرطیں بتاتی ہیں کہ صارفین کو ٹیمپلیٹ میں شامل بیک لنکس کو ہٹانے کی اجازت نہیں ہے، جب تک کہ انہوں نے اس کے لئے ادائیگی نہ کی ہو۔

ویب ڈیولپرس نے اسکرال سے بات کرتے ہوئے کہا،21 مارچ کو بحال کی گئی بی جے پی ویب سائٹ کے ذریعے استعمال کئے گئے کوڈ اور ڈبلیوتھری لےآؤٹ کے ٹیمپلیٹ کے کوڈ کے فوری موازنہ سے پتہ چلتا ہے کہ انگریزی کے’باٹم ‘ لفظ کی اسپیلنگ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی نے اسٹارٹ اپ کے کوڈ کا استعمال کیا ہے۔

ڈبلیوتھری لےآؤٹ ٹیمپلیٹ کو کرئیٹو کامنس ایٹریبیوشن 3.0 انپورٹیڈ شرطوں کے تحت لائسنس دیا جاتا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈائرکٹر کو مناسب کریڈٹ دیا جانا چاہیے، لائسنس کے لئے ایک لنک شامل کیا جانا چاہیے، اور اس میں کی گئی تبدیلیوں کو نِشان دہی کی جانی چاہیے۔