خبریں

دیہی علاقوں میں حالات بدتر، مودی حکومت کے آخری سال میں منریگا نوکریوں کی مانگ سب سے زیادہ

رواں  مالی سال (25 مارچ تک) میں منریگا کے تحت 255 کروڑ افراد کے لیے کام کا موقع فراہم کیا گیا جو کہ11-2010 کے بعد سے اس اسکیم کے تحت افراد کےکام کے دن  کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

(فوٹو : رائٹرس)

(فوٹو : رائٹرس)

نئی دہلی: مودی حکومت کے گزشتہ سال کے اعداد و شمار دکھاتے ہیں کہ مہاتما گاندھی نیشنل رورل امپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (منریگا) کے تحت نوکریوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق،19-2018 میں18-2017 کے مقابلے  کام کی مانگ میں 10 فیصدی کا اضافہ ہوا۔ اس کے ساتھ ہی سال  2018-19  میں سال  2010-11کے بعد سے اس اسکیم کے تحت پرسن ڈے آف ورک   کی سب سے زیادہ تعداد درج کی گئی۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق؛رواں مالی سال (25 مارچ تک) میں منریگا کے تحت 255 کروڑ افراد کے لیے کام کا موقع فراہم  کیا گیا جس کے اور بھی بڑھنے کا امکان ہے۔ اعداد و شمار دکھاتے ہیں کہ اس اسکیم کے تحت18-2017 میں 233 کروڑ افراد کے لیے کام کا موقع فراہم ہوا تھا جبکہ17-2016 اور 16-2015میں 235 کروڑ افراد کے لیے کام کا موقع فراہم ہوا۔

موجودہ مودی حکومت کے وقت  کے پہلے سال15-2014 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے منریگا کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا تھا کہ وہ یو پی اے حکومت کی ناکامی کا جیتاجاگتا ثبوت ہے۔ اس سال محض 166 کروڑ افراد کے لیے کام کا دن پیدا ہوا تھا۔اس اسکیم کے تحت عام طور پر ایک فرد کے لیے کام کا دن کی اکائی کا مطلب آٹھ گھنٹے کا کام ہوتا ہے۔

اسکیم کو نافذ کرنے والے سرکاری افسر منریگا کے تحت فرد کے لیے کام کا دن بڑھنے کی وجہ سوکھا یا سیلاب جیسے آب وہوا کی  تبدیلی سے متعلق واقعات کو بتاتے ہیں جو زراعت سے ہونے والی آمدنی میں نقصان کی اہم وجہ بنتے ہیں۔ وہیں اسکیم کے زمینی حالات پر نگرانی رکھنے والے بتاتے ہیں کہ یہ اضافہ منریگا کا کام بےروزگاری کی مجموعی حالت کو بھی دکھاتا ہے۔

بتا دیں کہ منریگا ایک مانگ  پر مبنی سماجی تحفظ کی اسکیم ہے جو کہ فی دیہی گھر کو 100 دن کا روزگار مہیا کراتا ہے۔ وہیں سوکھا، سیلاب یا دیگر یکساں آفات کے معاملے میں کام کا دن کی تعداد کو بڑھا کر سالانہ 150 دن کیا جا سکتا ہے۔مزدور کسان شکتی سنگٹھن (ایم کے ایس ایس) کے نکھل ڈے نے کہا کہ بےروزگاری اور سوکھے کے حالات میں لوگ کوئی بھی روزگار اپنانے کو تیار ہو جائیں‌گے۔

انہوں نے کہا، بےروزگاری کی وجہ سے منریگا کے کام کی بھاری مانگ ہے، لیکن وزارت خزانہ کے ذریعے اس اسکیم کے لئے ناکافی رقم مختص کئے جانے کی وجہ سے اکثر صحیح مقدار میں کام دستیاب نہیں کرایا جا پاتا ہے۔ افراد  کے کام کے دن میں یہ اضافہ دکھاتا ہے کہ آخرکار حکومت نے اس مانگ کو سمجھا ہے۔

منریگا کے تحت جہاں عام طور پر 100 دن کے کام کا انتظام ہے تو وہیں سوکھے کے حالات میں 150 دن کا، لیکن اعداد و شمار دکھاتے ہیں کہ19-2018 میں ہرایک فیملی کو سالانہ اوسطاً 49 دن کا ہی روزگار مل سکا جو کہ پچھلے سالوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ اس سے پہلے منریگا کے تحت دستیاب کرائے جانے والے کام کی تعداد میں اضافہ10-2009 میں یو پی اے-دو کے وقت  میں ہوا تھا۔10-2009 میں خوفناک سوکھے کے حالات میں منریگا کے تحت 283 کروڑ افراد کے لیے کام کا دن پیدا کیا گیا تھا۔