خبریں

گجرات: احمد آباد میں دو کمیونٹی کے بیچ جھڑپ میں 9 زخمی

احمدآباد کے ویر امگام میں یہ معاملہ اس وقت ہوا جب ایک کمیونٹی کی عورتیں قبرستان کے پاس زیر تعمیر عمارت کی دیوار پر کپڑے سکھانے جا رہی تھیں،جس پر دوسری کمیونٹی کے لوگوں نے اعتراض ظاہر کیا۔

فوٹو: بہ شکریہ ٹوئٹر

فوٹو: بہ شکریہ ٹوئٹر

نئی دہلی:گجرات کے احمد آباد ضلع کے ویر امگام میں دو کمیونٹی کے بیچ  جھڑپ میں 9 لوگ زخمی ہو گئے،جس میں 2 کی حالت سنگین ہے۔ ویر امگام پولیس نے 2 ایف آئی آر درج کی ہے۔مقامی پولیس افسروں کا کہنا ہے کہ دونوں کمیونٹی نے ڈنڈوں اور پتھروں سے ایک دوسرے پر حملہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مجرموں کو گرفتار کرنے پہنچی پولیس ٹیم بھی اس حملے کی چپیٹ میں آ گئی۔

احمد آباد(دیہی )پولیس سپرنٹنڈنٹ آر وی اساری نے کہا کہ مسلم کمیونٹی کے کچھ لوگوں نے دوسری کمیونٹی کی عورتوں کو قبرستان کے پاس  زیر  تعمیرایک  عمارت کی دیوار پر کپڑے سکھانےپر اعتراض ظاہر کیا،جس سے یہ تنازعہ ہوا،جو جھڑپ میں تبدیل ہو گیا۔ ویر مگام پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر یو پی دھکاڑا کا کہنا ہے کہ 2 لوگوں کو فریکچر ہوا ہے جبکہ 7 کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آنسو گیس کے گولے کا استعمال کر کے اور کچھ لوگوں کو گرفتار کرنے حالات پر قابو کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ فسادات کرنے اور قتل کی کوشش کے تحت 2 ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

احمد آباد(دیہی )پولیس سپرنٹنڈنٹ آر وی اساری کا کہنا ہے کہ حالات فی الحال قابو میں ہیں۔ انھوں نے کہا،ہم نے تقریباً 15 مشکوک لوگوں کو حراست میں لیا ہے اور معاملے میں آگے کی جانچ چل رہی ہے۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)