خبریں

اگر بی جے پی 230-220 سیٹیں جیتتی ہے تو ہوسکتا ہے کہ نریندر مودی وزیر اعظم نہ بنیں: سبرامنیم سوامی

بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے کہا کہ اگر ایسی صورت حال پیدا ہوتی ہے تو بی ایس پی سپریمو مایاوتی کو این ڈی اے میں شامل کرنے کے لیے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی (فوٹو : پی ٹی آئی)

بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی (فوٹو : پی ٹی آئی)

نئی دہلی : بی جے پی رہنما نے اشارہ کیا ہے کہ اگر بی جے پی کو 230 یا اس سے کم سیٹیں ملتی ہیں تو ہوسکتا ہے کہ نریندر مودی دوبارہ وزیر اعظم نہ بنیں ۔ہاف پوسٹ انڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ، مان لیجیے بی جے پی 230 یا 220 سیٹیں جیتتی ہے اور این ڈی اے کے اتحادیوں کو 30 سیٹ مل جاتے ہیں تو یہ اعداد وشمار 250 تک پہنچ جائے گا، لیکن پھر بھی ہمیں 30 سیٹوں کی ضرورت ہوگی۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ایسی صورت میں نریندر مودی وزیر اعظم بنے رہیں گے  سوامی نے کہا کہ ، یہ دوسری اتحادی پارٹیوں پر منحصر کرے گا جو ہمیں 30 یا 40 سیٹ دیں گے ۔ اگر وہ منع کرتے ہیں تو ہم ان کو قبول نہیں کر پائیں گے ۔

اڑیسہ کے وزیر اعلیٰ اور بیجو جنتادل کے صدر نوین پٹنایک کا تذکرہ کرتے ہوئے سوامی نے کہا ، پٹنایک نے آن ریکارڈ یہ بات کہی ہے کہ وہ دوسری بار عہدے پر آنے کے اہل نہیں ہیں ۔ اوراگر ہم مایاوتی کو لاتے ہیں ، انہوں نے اپنی منشا ظاہر نہیں کی ہے۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا مایاوتی آپ کے ساتھ آئیں گی ، ان کی پارٹی اترپردیش میں بی جے پی  کے خلاف لڑ رہی ہے ، اس پر سوامی نے کہا ، بی ایس پی شامل ہوسکتی ہے اور اگر وہ قیادت میں تبدیلی چاہتی ہیں تو مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا مودی کی جگہ نتن گڈکری کو لایا جاسکتا ہے ، اس پر سوامی نے کہا ، اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ بہترین ہوگا ۔ وہ لائق آدمی ہیں ۔ گڈکری مودی کی طرح اچھے ہیں۔