خبریں

آمدنی سے زیادہ جائیداد کا معاملہ: ملائم اور اکھلیش یادو کو کلین چٹ

سی بی آئی نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ دائر کر کہا ہے کہ آمدنی سے زیادہ جائیداد معاملے میں ان کو ملائم سنگھ یادو اور اکھلیش یادو کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔

سماجوادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کے ساتھ پارٹی صدر اکھلیش یادو (فوٹو : پی ٹی آئی)

سماجوادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کے ساتھ پارٹی صدر اکھلیش یادو (فوٹو : پی ٹی آئی)

نئی دہلی: آمدنی سے زیادہ جائیداد کے معاملے میں سی بی آئی نے سماجوادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو اور پارٹی صدر اکھلیش یادو کو کلین چٹ دے دی ہے۔ سی بی آئی نے اس بارے میں سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا ہے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، سی بی آئی نے حلف نامہ میں کہا کہ ملائم سنگھ اور اکھلیش کے خلاف معاملہ درج کرنے کے لئے کوئی ثبوت نہیں ملے۔واضح  ہو کہ سی بی آئی نے اپریل میں ملائم سنگھ یادو، اکھلیش اور پرتیک یادو کے خلاف آمدنی سے زیادہ جائیداد کے معاملے میں سپریم کورٹ میں جواب داخل کر کے بتایا تھا کہ ان کے خلاف جانچ2013 میں بند کر چکی ہے۔

سی بی آئی نے کہا تھا کہ یہ شروعاتی جانچ سپریم کورٹ کے حکم پر درج کی گئی۔سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو چار ہفتے میں جواب داخل کرنے کو کہا تھا۔ سی بی آئی نے کہا کہ اس کو لےکر ہم جواب داخل کریں‌گے اور کورٹ کو بتائیں‌گے کہ آگے ہم کیا کریں‌گے۔وہیں سپریم کورٹ میں داخل حلف نامہ میں ملائم سنگھ یادو نے دعویٰ کیا تھا کہ سی بی آئی کی شروعاتی جانچ ان کو کلین چٹ دے چکی ہے جبکہ جس رپورٹ کا ملائم نے حوالہ دیا ہے، سی بی آئی اس کو پہلے ہی فرضی بتاکر 2009 میں ایف آئی آر درج کرا چکی ہے۔سماجوادی ہنما ملائم سنگھ یادو نے سپریم کورٹ میں جواب داخل کر کے کہا تھا کہ ان کے خلاف دائر عرضی سیاسی ہے۔

ملائم سنگھ نے کہا تھا کہ لوک سبھا انتخاب ہونے ہیں اس لئے جان بوجھ کر ان کے خلاف یہ عرضی داخل کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے کئی باتیں چھپائی ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ  ٹیکس محکمے نے ان کی اور ان کی فیملی کی جائیداد کی تفتیش کی تھی، لیکن ان کو کچھ نہیں ملا۔ ایسے میں ان کے اور ان کی فیملی کے خلاف دائر عرضی کو خارج کیا جانا چاہیے۔