خبریں

فلم آرٹیکل 15 کو گاؤں تک پہنچانا چاہتے ہیں فلمساز

28 جون کو ریلیز ہونے والی فلم آرٹیکل 15 کے فلمساز اس کی اسکریننگ ملک کے دیہی علاقوں میں کرنے کامنصوبہ بنارہے ہیں ۔ فلم ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 15 پر مبنی ہے جو مذہب،ذات،سیکس اور جائے پیدائش کی بنیاد پر ہونے والے کسی بھی طرح کے امتیازی سلوک پر روک لگاتا ہے۔

فوٹو بہ شکریہ ،فیس بک/آیوشمان کھرانہ

فوٹو بہ شکریہ ،فیس بک/آیوشمان کھرانہ

نئی دہلی: فلم آرٹیکل 15 کے فلمساز اس کی اسکریننگ ملک کے دیہی علاقوں میں کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔آئی اے این ایس کے مطابق ،فلمساز کا ماننا ہے کہ ذات پات اور سماجی تفریق گاؤں میں زیادہ ہے۔فلم کے مرکزی کردار آیوشمان کھرانہ نے بتایا کہ  فلم کو بنانے کی ایک بڑی وجہ بھی یہی رہی کہ ہم ملک کے دیہی علاقوں تک پہنچنا چاہتے ہیں ۔

ہم ان جگہوں تک پہنچنا چاہتے ہیں جہاں ابھی بھی ذات پات اور سماجی تفریق موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک آرٹ ہاؤس فلم بناتے ہیں اور بین الاقوامی فلم فیسٹیول  میں جاتے ہیں تو ہم صرف ان ناظرین تک پہنچ پائین گے جو پہلے سے ہی اس ذات پات اور سماجی تفریق کے بارے میں جانتے ہیں ۔ لیکن اگر ہم گاؤں تک پہنچتے ہیں تو ہم ان کی سوچ کو بدل سکتے ہیں ۔

فلم کے ڈائریکٹر انوبھو سنہا نے کہا،’ہم موبائل اسکریننگ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔فلم کی اسپیشل اسکریننگ سے ہر کسی کی اس تک پہنچ ہوگی۔’ یہ فلم ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 15 پر مبنی ہے جو مذہب،ذات،سیکس اور جائے پیدائش کی بنیاد پر ہونے والے کسی بھی طرح کے امتیازی سلوک پر روک لگاتا ہے۔

فلم کی کہانی کی بات کریں تو یہ3  نابالغ لڑکیوں کے ساتھ ریپ  اور قتل کے ارد گرد گھومتی ہے۔ فلم میں آیوشمان کھرانہ پولیس افسر کے کردار میں ہیں۔ فلم میں ایشا تلوار،ایس ناصر، منوج پاہوا،سیانی گپتا،کمد مشرااور محمد ذیشان ایوب بھی اہم رول میں ہیں۔ غور طلب ہے کہ فلم  28 جون کو ریلیز ہونے والی ہے۔