خبریں

آر بی آئی کے ڈپٹی گورنر ویرل آچاریہ نے استعفیٰ دیا

 ریزرو بینک آف انڈیا  کے ڈپٹی گورنر ویرل آچاریہ نے اپنی مدت کار  پوری  ہونے سے 6 مہینے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس سے پہلے دسمبر 2018 میں آر بی آئی کے گورنر ارجت پٹیل نے حکومت کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے اپنی  مدت کار پوری ہونے سے 9 مہینے پہلے استعفیٰ دے دیا تھا۔

آر بی آئی کے ڈپٹی گورنر ویرل آچاریہ (فوٹو : رائٹرس)

آر بی آئی کے ڈپٹی گورنر ویرل آچاریہ (فوٹو : رائٹرس)

نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا  کے ڈپٹی گورنر ویرل آچاریہ نے اپنی مدت  کار پوری ہونے سے 6 مہینے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ  مانیٹری پالیسی کمیٹی کے ہیڈ تھے۔پچھلے 6 مہینے میں ریزرو بینک سے استعفیٰ دینے والے آچاریہ دوسرے بڑے عہدے دار ہیں۔ دسمبر 2018 میں آر بی آئی کے گورنر ارجت پٹیل نے حکومت کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے اپنی مدت کار  پوری ہونے سے نو مہینے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔

ستمبر 2016 میں ارجت پٹیل کو بطور گورنر ترقی دیے جانے کے بعد 23 جنوری 2017 کو ویرل آچاریہ  ریزرو بینک آف انڈیا سے جڑے تھے۔ Economic liberalisation کو اپنانے کے بعد آچاریہ آر بی آئی کے سب سے نوجوان ڈپٹی گورنر بنے تھے۔آر بی آئی میں اب تین ڈپٹی گورنر این ایس  وشوناتھن، بی پی قانونگو اور ایم کے جین بچے ہیں۔ آچاریہ کی تقرری تین سال  کے لئے ہوئی تھی۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق، آچاریہ کو اس بات کی پوری امید تھی کہ ان کی مدت  کار کو آگے نہیں بڑھایا جائے‌گا۔ وہ واپس نیویارک یونیورسٹی جاکر سی وی اسٹار پروفیسر آف اکونامکس کے عہدے پر کام کریں‌گے۔آر بی آئی کے ذریعے جاری کئے گئے منٹس کے مطابق، قرض جوکھم معاملوں کے جان کار مانے جانے والے آچاریہ کا حال ہی میں 4 اپریل کو اعلان کی گئی  مانیٹری پالیسی پر آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس کے ساتھ خیالات میں اختلاف دیکھا گیا تھا۔

اس معاملے میں جہاں داس ریپو ریٹ میں کٹوتی کے ساتھ اقتصادی نمو پر دھیان دینے کی بات کر رہے تھے تو وہیں ڈپٹی گورنر ویرل آچاریہ نے اشیائےخوردنی اور ایندھن کو چھوڑ‌کر High inflation  کے مدنظر شرح میں ایک اور کٹوتی پر خبردار کیا تھا۔حالانکہ، چھے ممبروں والی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے 4-2  کی اکثریت سے ریپو ریٹ کو چھے فیصد سے 25 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا۔

غور طلب ہے  کہ آچاریہ نے 1995 میں آئی آئی ٹی ممبئی سے کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ سے بی ٹیک اور 2001 میں نیویارک یونیورسٹی-اسٹرن سے پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔ اس کے بعد  2001-08 تک وہ لندن بزنس اسکول، 2007-09 تک ایل بی ایس کے کالر انسٹی ٹیوٹ آف پرائیویٹ اکوٹی میں اکیڈمک ڈائریکٹر اورسمر 2008 میں بینک آف انگلینڈ میں ایک سینئر ہاب لان-نارمل ریسرچ فیلو کے طور پر جڑے تھے۔

وہیں، ستمبر، 2008 میں نیویارک یونیورسٹی اسٹرن اسکول آف بزنس سے جڑنے والے آچاریہ اب وہاں پر سی وی اسٹار پروفیسر آف اکونامکس ہیں۔قابل ذکر ہے کہ، ویرل آچاریہ آر بی آئی کے سابق گورنر رگھو رام راجن کے ساتھ مل‌کر ریسرچ پیپرس لکھ چکے ہیں اور ان کو اپنا آئیڈیل  بتاتے ہیں۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)