خبریں

مراد آباد: دلتوں کا بال کاٹنے سے انکار کرنے پر 3 مسلم حجام کے خلاف مقدمہ درج

شکایت گزار کا کہنا ہے کہ اس طرح کا ذات سے متعلق امتیازی سلوک  کئی سالوں سے ہوتا آ رہا ہے، جس کو روکنے کے لیے انھوں نے شکایت درج کرائی تھی۔ملزم حجاموں میں سے ایک کا کہنا ہے کہ ان پر لگے الزام جھوٹے ہیں۔

Moradabad

نئی دہلی: اتر پردیش کے مرادآباد ضلع کے پیپل سانہ گاؤں میں دلتوں کا بال نہیں کاٹنے کے الزام میں 3 مسلمان حجاموں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق؛یہاں کے مقامی دلت لوگوں کہنا ہے کہ انھوں نے بال کاٹنے سے انکار کر دیا۔ ان تینوں حجام کی پہچان ریاض عالم، عشاق اور زاہد کے طور پر کی گئی ہے۔

ان کو آئی پی سی کی دفعہ اور ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔مہیش چندرا(45)کے مطابق؛اس طرح ذات پر مبنی امتیازی سلوک کو روکنے کے لیے شکایت درج کرائی تھی۔ انھوں نے کہا،’یہ کئی سالوں سے چل رہا ہے لیکن اب ہم نے اس کو روکنے کے لیے آواز اٹھائی ہے۔’

مہیش نے یہ بھی کہا کہ شکایت درج کرانے کے بعد پولیس نے گاؤں میں ایک میٹنگ بھی کی ہے۔انھوں نے بتایا،’میٹنگ میں حجاموں نے اتفاق کیا کہ وہ دلتوں کے بھی بال کاٹیں گے لکن پولیس کی ثالثی کے بعد حجاموں نے 3 دنوں تک اپنی دکانیں بند  کر دیں۔’

گاؤں میں حجاموں کی تقریباً 20 دکانیں ہیں اور سبھی مسلمانوں کے ذریعے چلائی جاتی ہیں۔ مرادآباد کے ٹھاکر دوارا کے سرکل آفیسر وشال یادو نے کہا کہ انھوں نے اگلا قدم اٹھانے کے لیے دکانیں بند کر دیں۔

ایف آئی آر میں جن حجاموں کے نام درج ہیں، ان میں سے ایک نے کہا،’میں نے کبھی کسی گاہک کو منع نہیں کیا۔ میرے خلاف جھوٹے الزام لگائے گئے ہیں۔’