خبریں

ہندوستانی ایتھلیٹ ہما داس نے 1 مہینے میں جیتا 5 واں گولڈ میڈل

ہندوستانی ایتھلیٹ ہما داس نے 400 میٹر کی دوڑ میں یہ گولڈ میڈل جیتا ہے۔انھوں نے گزشتہ 19 دنوں میں الگ الگ انٹرنیشنل اتھلیٹک میٹ میں شامل ہو کر اب تک 5 گولڈ میڈل اپنے نام کیے ہیں۔

فوٹو: اے پی/پی ٹی آئی

فوٹو: اے پی/پی ٹی آئی

نئی دہلی: ہندوستان کی اسٹار ایتھلیٹ ہما داس نے شاندار مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے یہاں اپنی پسندیدہ 400 میٹرکی دوڑ میں 52.09سیکنڈکے سیشن میں اس مہینے کا 5واں گولڈ میڈل جیتا ہے۔سنیچر کو ہما کا یہ مظاہرہ حالانکہ 50.79 کے ان کے نجی بہترین ریکارڈ سے دھیما ہے جو انھوں نے جکارتا ایشیائی کھیلوں کے دوران بنایا تھا۔

وہ ساتھ ہی 51.80 سیکنڈ کی ورلڈ چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ سطح سے بھی چوک گئیں۔ہما کا یہ مظاہرہ حالانکہ 52.88سیکنڈ کے سیشن میں ان کے پچھلے شاندار مظاہرے سے بہتر ہے۔ہما نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا،’چیک جمہوریہ میں 400 میٹرمیں  ٹاپ پر رہتے ہوئے دوڑ ختم کی۔’

2 جولائی کو یورپ میں پہلی دوڑ میں حصہ لینے کے بعد سے ہما کا یہ 5واں گولڈ میڈل ہے۔