خبریں

اترپردیش: سرکاری اسکول میں بچوں کو مڈ ڈے میل میں کھلایا جارہا ہے نمک روٹی

ایک گارجین نے مقامی صحافی کو بتایا کہ ، یہاں بہت برے حالات ہیں ۔ کئی بار وہ بچوں کو کھانے میں نمک اور روٹیاں دیتے ہیں اور کئی بار نمک اور چاول۔ یہاں کبھی کبھار دودھ آتا ہے جو اکثر تقسیم نہیں کیا جاتا۔ کیلے بھی نہیں دیے جاتے ۔ گزشتہ ایک سال سے ایسا ہی چل رہا ہے۔

فوٹو: ویڈیو گریب

فوٹو: ویڈیو گریب

نئی دہلی : مشرقی اترپردیش کے مرزا پور ضلع کے ایک سرکاری اسکول میں پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت کے تقریباً 100 طلبا کو مڈ دے میل میں روٹی  اور نمک کھلا یا جارہا ہے ۔ اس معاملے کا  ایک ویڈ یو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

دینک بھاسکر کی ایک رپورٹ کے مطابق،ایجوکیشن افسر نے   کہا کہ سوشل میڈیا پر اس معاملے کا ویڈیو وائرل ہو ا ہے جس میں یہاں کے طلبا کو مڈ دے میل کے تحت صرف نمک اور روٹیاں دی گئیں جو ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔ اس لیے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوراً جانچ کرائی گئی جس میں اس ویڈیو کی تصدیق کی گئی ۔

خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق،اس معاملے کو ضلع مجسٹریٹ نے ٹیچر اور سپر وائزر کی لاپرواہی بتایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ٹیچر کو سسپینڈ کر دیا گیا ہے وہیں سپر وائزر سے جواب مانگا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سرکاری اسکولوں میں بچوں کو اچھا کھانا دینے کے لیے مرکزی حکومت نے مڈڈے میل اسکیم شروع کی تھی ۔ اتر پردیش مڈ ڈے میل اتھارٹی ریاست میں اس کی دیکھ ریکھ کا کام کرتی ہے ، اس کی ویب سائٹ پر مڈ ڈے میل مینو بھی دیا گیا ہے ۔ مینو میں دال ،چاول ، روٹی اور سبزی درج ہے ۔ میل چارٹ کے مطابق خاص دنوں میں پھل اور دودھ بھی دیا جانا ہے۔

سامنے آئے ویڈ یو میں بچے اسکول کے برآمدے میں فرش پر بیٹھے ہیں اور وہ نمک کے ساتھ روٹیاں کھا رہے ہیں ۔

mid day meal

این ڈی ٹی وی کے مطابق، ایک گارجین نے مقامی صحافی کو بتایا کہ ، یہاں بہت برے حالات ہیں ۔ کئی بار وہ بچوں کو کھانے میں نمک اور روٹیاں دیتے ہیں اور کئی بار نمک اور چاول۔ یہاں کبھی کبھار دودھ آتا ہے جو اکثر تقسیم نہیں کیا جاتا۔ کیلے بھی نہیں دیے جاتے ۔ گزشتہ ایک سال سے ایسا ہی چل رہا ہے۔مرزا پور کے افسروں نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ ، جانچ میں یہ معاملہ صحیح پایا گیا ہے۔ شروعاتی طور پر یہ اسکول کے ٹیچر انچارج اور گرام پنچایت کے سپر وائزر کی غلطی لگ رہی ہے ۔ دونوں کو برخاست کر دیا گیا ہے۔

وہیں اتر پردیش حکومت کا کہنا ہے کہ وہ دسمبر 2018 کے اعداد و شمار کے مطابق، پوری ریاست میں 1.5 لاکھ سے زائد پرائمری اور مڈل اسکول میں مڈ ڈے میل مہیا کرایا ہے ۔ اس اسکیم کے تحت ایک کروڑ سے زائد بچوں کو اسکیم کا فائدہ پہنچایا جانا ہے۔مرکزی حکومت کے مطابق، مڈ ڈے میل سکیم کے تحت ہر بچے کو روزانہ 450 کیلوری فراہم کرنے کے لحاظ سے ڈیزائن کیا گیا تھا، اس میں روزانہ کم سے کم 12 گرام پروٹین بھی شامل ہونا چاہیے۔ یہ کھانا ہر بچے کو سال میں کم سے کم 200 دنوں تک دیا جانا چاہیے۔