خبریں

کسی سے رابطہ نہ کر پانا یا کمیونی کیشن کا کوئی ذریعہ نہ ہونا سب سے بڑی سزا: پرکاش جاویڈکر

دہلی میں ایک پروگرام میں انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ منسٹر پرکاش جاویڈکر نے کہا،’کسی سے رابطہ نہ ہو،کسی سے بات نہ کر سکتے ہوں اور آپ کے پاس کمیونی کیشن کا کوئی ذریعہ نہ ہو،یہ سب سے بڑی سزا ہو سکتی ہے۔‘

پرکاش جاویڈکر/ فوٹو: پی ٹی آئی

پرکاش جاویڈکر/ فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی: ذرائع ابلاغ کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے سینٹرل انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ منسٹر پرکاش جاویڈکر نےبدھ کو کہا کہ کسی سے رابطہ نہ کر پانا یا کمیونیکیشن کا کوئی ذریعہ نہ ہونا سب سے بڑی سزا ہے۔انڈین ایکسپریس کے مطابق؛کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کے ایوارڈ یافتگان سے متعلق ایک پروگرام میں جاویڈکر نے کہا،’لوگوں کے من میں سارا پڑا رہے، اور کسی سے کچھ نہ بولو،اس سے بڑی سزااور کیا ہوتی ہے؟ کسی سی رابطہ نہ ہو،کسی سے بات نہ کر سکتے ہوں،اور آپ کے پاس کمیونیکیشن کو کوئی ذریعہ نہ ہو،یہ سب سے بڑی سزا ہے۔’

انھوں نے کہا کہ اسی لیے کمیونٹی ریڈیوایک بیحد اہم ذرائع ابلاغ ہے۔انھوں نے کہا کہ 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد وزیرا عظم نریندر مودی نے اس کی اہمیت کو پہچانا اور ان کا استعمال کیا۔اسی طرح من کی بات پروگرام کی شروعات ہوئی تھی۔

جاویڈکر نے مودی حکومت کی دوسری مدت کار کے 75 ویں دن پر ایک بک لیٹ بھی لانچ کیا۔انھوں نے جموں و کشمیر کا خصوصی ریاست کا درجہ ختم کرنے،تین طلاق بل اور پارلیامنٹ کے پہلے سیشن میں پاس کیے گئے کئی بل کو حکومت کی حصولیابی کے طور پر دکھایا۔