خبریں

انل امبانی کی ایک اور کمپنی نے دیوالیہ کے لیے عرضی دی

انل امبانی کی قرض میں ڈوبی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس کمیونی کیشن کی معاون کمپنی جی سی ایکس لمیٹڈ نے 35 کروڑ ڈالر کی ادائیگی میں ناکامیابی کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔

فوٹو : پی ٹی آئی

فوٹو : پی ٹی آئی

نئی دہلی : انل امبانی کی قرض میں ڈوبی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس کمیونی کیشن کی معاون کمپنی جی سی ایکس لمیٹڈ نے خود کو دیوالیہ قرار دینے کے لیے ایک عرضی دائر کی ہے۔بلو مبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سمندر کے نیچے دنیا کے سب سے بڑے پرائیویٹ کیول سسٹم والے جی سی ایکس نے 35 کروڑ ڈالر کی ادائیگی میں ناکامیابی کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔

اس سے پہلے سال کی شروعات میں کبھی  کھرب پتی رہنے والے انل امبانی کی کمپنی ریلائنس کمیونی کیشن بھی دیوالیہ ہونے کی حالت میں پہنچ گئی تھی ۔ریلائنس گروپ نے روڈ سے ریڈیو اسٹیشن تک بیچ کر 21700 کروڑ روپے تک اکٹھا کرنے کا ہدف رکھا ہے۔حال ہی میں گروپ کی ایک اور کمپنی ریلائنس نیول اینڈ انجینئرنگ لمیٹڈ نے کہا تھا کہ وہ نقدی کے بحران کا سامنا کر رہی ہے۔

واضح ہوکہ جی سی ایکس نے جولائی میں کہا تھا کہ اس نے شیئر ہولڈرس کے ساتھ ایک سمجھوتہ کیا تھا ۔ اس سمجھوتے کے تحت اس کے بانڈ میچورٹی سے متعلق اختیارات پر مذاکرہ کے لیے  اضافی وقت ملے گا۔اس کے بعد کریڈت ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹرس سروس نے گزشتہ مہینے اس کی رینٹگ میں کمی کر دی تھی ، کیوں کہ وہ 35 کرور ڈالر کے بانڈ کی ادائیگی نہیں کر پائی تھی ۔ جی سی ایکس نے اپنے دوسرے معاونین کے ساتھ ڈیلا ویر کورٹ میں چیپٹر 11 دیوالیہ سکیورٹی کے عرضی دائر کی تھی ۔