خبریں

مودی کی تقریر نشر نہ کرنے کی وجہ سے دور درشن افسر معطل

گزشتہ 30  ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے چنئی میں آئی آئی ٹی مدراس کے ریسرچ سینٹرمیں  منعقد سنگاپور-انڈیا ہیک تھان،2019 میں اسپیچ  دی تھی۔الزام ہے کہ چنئی میں دور درشن کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر آر واسومتی نے اس پروگرام کوڈی ڈی پوڈیگئی پر لائیو نشر نہیں کیا تھا۔

30 ستمبر کو چنئی میں آئی آئی ٹی مدراس کے سالانہ کنووکیشن کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی(فوٹو :پی ٹی آئی)

30 ستمبر کو چنئی میں آئی آئی ٹی مدراس کے سالانہ کنووکیشن کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی(فوٹو :پی ٹی آئی)

نئی دہلی: دور درشن کی ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو مبینہ طور پر وزیر اعظم کی تقریر نشر نہ کرنے کی وجہ سے معطل کر دیاگیا۔گزشتہ 30 ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے چنئی میں آئی آئی ٹی مدراس کے ریسرچ سینٹر میں منعقد سنگاپور-انڈیا ہیک تھان،2019 میں اسپیچ  دی تھی۔الزام ہے کہ چنئی میں دوردرشن کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر آر واسومتی اس پروگرام کوڈی ڈی پوڈیگئی پر لائیو نشر نہیں کر پائی تھیں۔

ہندوستان میں پبلک براڈکا سٹنگ ایجنسی،پرسار بھارتی کی جانب سے 1 اکتوبر کو جاری ایک سرکاری حکم میں معطلی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ چنئی میں دوردرشن سینٹر کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر (پروگرام) آر واسومتی کو متعلقہ ضابطے کے تحت ‘فوری اثر’ سے معطل کیا جاتا ہے۔

نیوز منٹ نے پرسار بھارتی کے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ واسومتی نے جان بوجھ کر نریندر مودی کی تقریر کولائیو نشر نہیں کیا تھا۔ویب سائٹ نے لکھا،’ایسا کرنے کی واضح ہدایت  کے با وجودانہوں نے تقریر کولائیو نشر نہیں کیا۔’

وزیر اعظم نے انڈیا -سنگاپور ہیک تھان،2019 اور مدراس آئی آئی ٹی کے 56 ویں کنووکیشن کوخطاب کیا تھا۔انہوں نے ہیک تھان فاتحین کو ایوارڈ سے بھی نوازاتھا۔اس سے پہلے مودی نے بی جے پی کارکنوں کو بھی خطاب کیا تھا۔

ایک دیگر ذرائع نے نیوز منٹ کو بتایا کہ وزیر اعظم دفترنے اس سے متعلق پوچھ تاچھ کی تھی کہ وزیر اعظم کی تقریر کولائیو نشر کیوں نہیں کیا گیا۔جبکہ ایک دیگر افسر نے دعویٰ کیا کہ ڈی ڈی پوڈیگئی کے کارکنوں کولائیو نشریات کی اجازت نہیں ملی تھی۔ایک دیگر افسر نے کہا،طے شدہ معیار کے مطابق،ڈی ڈی نیشنل نے تقریر کو لائیو نشر کیا تھا۔

دی دائر سے بات کرتے ہوئے پرسار بھارتی کے سی ای او ششی شیکھر نے کہا،’داخلی انتظامی معاملوں پر تبصرہ کرنا ٹھیک نہیں ہوگا۔’