خبریں

سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کی حراست 17 اکتوبر تک کے لئے بڑھائی گئی

سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کی حراست 17 اکتوبر تک کے لئے بڑھا دی گئی ہے۔اس وقت چدمبرم آئی این ایکس میڈیا معاملے  میں تہاڑ جیل میں ہیں۔

فوٹو: رائٹرس

فوٹو: رائٹرس

نئی دہلی: آئی این ایکس میڈیا معاملے  میں سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کی عدالتی  حراست 17 اکتوبر تک کے لئے بڑھا دی گئی ہے۔دہلی کی ایک عدالت نے سی بی آئی کیس میں آج شنوائی کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کی حراست بڑھانے کا حکم دیا۔حالانکہ ،عدالت نے چدمبرم کے لئے گھر سے بنا کھانا لانے کی اجازت دے دی ہے۔عدالت کے حکم کے بعد تہاڑ جیل میں بند چدمبرم ہرروز دن میں ایک بار گھر کا کھانا کھا سکتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ چدمبرم کو سی بی آئی نے 21 اگست کو گرفتار کیا تھا۔سی بی آئی اور ای ڈی نے آئی این ایکس میڈیا کی پرموٹر اندرانی مکھرجی اور ان کے شوہر  پیٹر مکھرجی  کے بیا ن کی بنیاد پر چدمبرم پرکارروائی کی گئی ۔

 الزام ہے کہ آئی این ایکس میڈیا گروپ کو 2007 میں 305 کروڑ روپے کا غیر ملکی پیسہ حاصل کرنے کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری کوفروغ دینے والے بورڈ ( Foreign Investment Promotion Board) کی منظوری میں  بے  ضابطگی برتی گئی۔اس دوران پی چدمبرم وزیر خزانہ تھے۔وہ 5 ستمبر سے ہی تہاڑ جیل میں ہیں۔غور طلب ہے  کہ چدمبرم نے ضمانت کے لئے آج سپریم کورٹ کا بھی رخ کیا  گیا تھا لیکن کورٹ نے 30 ستمبر کے ہائی کورٹ  کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے عرضی کو خارج کر دیا۔ہائی کورٹ نے یہ کہتے ہوئے عرضی خارج کر دی کہ اگر چدمبرم کے خلاف الزام ثابت ہو جاتا ہے تو تنازعہ ہوسکتا ہے۔

عرضی میں کہا گیا کہ چدمبرم کے ملک چھوڑنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور اگر انہیں ضمانت دی جاتی ہے تو وہ کسی بھی ثبوت کے ساتھ  چھیڑ چھاڑ نہیں کریں گے۔سی بی آئی نے 15 مئی 2017 کو غلط طریقے سے آئی این ایکس میڈیا کو 305 کڑور کا فنڈ دلانے کا معاملہ درج کیا تھا۔چدمبرم یو پی اے حکومت میں 2004 سے 2014 تک وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ رہے۔الزام ہے کہ ان کی جانکاری میں ہی یہ  ہوا ۔

(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)